قبائلی علاقوں میں شدت پسندوں کی جانب سے پولیو کے قطرے پلانے پر پابندی کے باعث مرض دیگر علاقوں میں پھیل سکتا ہے۔طبی ماہرین، افغانستان سے ملحق پاکستان کے قبائلی علاقوں میں متعدد لوگ اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے پلانا چاہتے ہیں ، ڈر سے آگے نہیں بڑھتے ، رپورٹ
منگل 24 ستمبر 2013 16:39
(جاری ہے)
سید ولی کا شمار ایسے ہی لوگوں میں ہوتا ہے جن کا کہنا ہے کہ وہ اپنے تین بچوں کے لیے شمال مغربی اس علاقے میں پولیو کی ویکسین لا سکتے ہیں۔
تاہم انہوں نے یہ خدشہ بھی ظاہر کیا ہے کہ طالبان نے ان کے پاس سے ویکسین برآمد کر لی تو پھر کیا ہوگا۔شمالی وزیرستان میں متعدد لوگ ایسے ہی خدشات کا اظہار کرتے ہیں۔ وہاں طبی حکام نے حال ہی میں پولیو کے پانچ نئے کیسز کی تصدیق کی ہے۔ انہوں نے شبہ ظاہر کیا ہے کہ اس علاقے میں مزید کئی بچے اس مرض میں مبتلا ہو رہے ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ وائرس کے اس پھیلا کی وجہ شدت پسندوں کی دھمکیاں اور قطرے پلانے والے طبی کارکنوں پر ہونے والے حملے ہیں۔ انہوں نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ یہ بیماری پاکستان کے دیگر حصوں میں بھی پھیل سکتی ہے۔پاکستان کا شمار ایسے تین ملکوں میں ہوتا ہے جہاں پولیو کے مرض کا خاتمہ ممکن نہیں ہو سکا۔ یہاں دو ہزار گیارہ میں ایک سو اٹھانوے بچوں میں اس مرض کا وائرس پایا گیا تھا جو کسی بھی ملک سے زیادہ تھا۔ تاہم دو ہزار بارہ میں اقوام متحدہ کی معاونت سے چلائے گئے ویکسینیشن کے ایک پروگرام کی بدولت یہ تعداد کم ہو کر اٹھاون رہ گئی تھی۔ رواں برس اب تک پولیو کے ستائیس تصدیق شدہ کیس سامنے آ چکے ہیں۔ ڈاکٹر دری کے مطابق ان میں سے سترہ کیسز قبائلی علاقوں میں سامنے آئے ہیں۔ گزشتہ برس طالبان سے وابستہ دو شدت پسندوں نے جنوبی اور شمالی وزیرستان میں پولیو کے قطرے پلانے پر پابندی عائد کر دی تھی۔ انہوں نے الزام لگایا تھا کہ پولیو مہم کی آڑ میں جاسوسی کی جاتی ہے۔ انہوں نے امریکی ڈرون حملوں کو بھی اس پابندی کی وجہ قرار دیا تھا۔مزید قومی خبریں
-
پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تعلیم کے شعبے میں زیادہ سے زیادہ ایکسچینج پروگرامز شروع کرنے چاہئیں‘بلیغ الرحمن
-
موٹرسائیکل سواراورگدھا گاڑی میں تصادم باپ بیٹی جاں بحق ہو گئے
-
مرتضی وہاب کے الیکٹرک بلوں کے ذریعے ٹیکس وصولی کی عجیب منطق سامنے لے آئے
-
معاشی بگاڑ بہت بڑا ہے مگر مایوس نہیں ہوں گے،نئی نسل کو مستحکم پاکستان دینا ہی:خواجہ سعد رفیق
-
خصوصی سرمایہ کار ی سہولت کونسل :آئی ٹی کی برآمدات 3.5 بلین ڈالر تک بڑھنے کا امکان
-
جمہوری اداروں کی مضبوطی کے لیے پیپلز پارٹی نے قربانیاں دی ہیں، مراد علی شاہ
-
30 مئی کو جماعت اسلامی کسانوں کے مطالبات کی منظوری کیلئے دھرنا دے گی:امیر العظیم
-
الیکشن کمیشن نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے لئے کمر کس لی
-
کراچی سے چھینے جانے والا قیمتی فون افغانستان پہنچ گیا
-
تھرکول بلاک ون منصوبے کی تکمیل سے پہلے فیز میں 1320 میگاواٹ بجلی نیشنل گرڈ میں شامل کی جائی گی ناصرحسین شاہ
-
احاطہ کا تنازعہ ، ٹھیکہ کی رنجش ۔ دو زمینداروں کو چھریاں گولیاں مار دی گئیں
-
ٹنڈو محمد خان پولیس نے شراب کی بھٹی میں کارروائی کرکے کچی شرا ب برآمد کرلی ،ملزمان گرفتار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.