آدھا پاکستان شدید زلزلے سے لرز اٹھا ،درجنو ں عمارتیں منہدم، 150 افراد ہلاک، 200زخمی ،ہنگامی حالت نافذ، زلزلے کی شدت 7.8 ریکارڈ کی گئی، زلزلے کے باعث لباش گاﺅں میں لیویز کے کیمپ کو بھی نقصان پہنچا ۔ اپڈیٹ
منگل 24 ستمبر 2013 22:49
(جاری ہے)
ریکٹرسکیل پر اس کی شدت 7.8بتائی گئی ہے ۔
صوبہ بلوچستان میں آواران اور گوادر زلزلے سے سب زیادہ متاثر ہوئےہیں جہاں کئی مکانات منہدم ہو نے سے درجنوں افراد کی ہلاکت کی اطلاعات ہیں تاہم ڈیپٹی سپیکر بلوچستان نے کہا کہ150 افراد جاں بحق اور 200زخمی ہو گے ہیں جن کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق امدادی ٹیموں نے آواران میں ملبے تلے سے 10 افراد کی لاشیں نکال لی ہیں جبکہ گوادر کے علاقے میں بھی ایک مکان کے ملبے سے 2 افراد کی لاشیں نکالی ہیں ۔ تیرچھ کے علاقے میں ایک سکول کی عمارت گر نے سے 4 افراد جاں بحق اور 5 افراد زخمی ہو گئے ہیں، جاں بحق ہونے والوں میں 3 خواتین اور ایک بچہ بھی شامل ہے، مزید افراد کی تلاش کیلئے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ متاثرہ علاقوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے اور صوبہ بھر سے امدادی ٹیمیں طلب کر لی گئی ہیں۔ بلوچستان اسمبلی کے ڈپٹی سپیکر میر عبدالقدوس بزنجو نے نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ زلزلے سے بلوچستان کے شہروں اور دیہات میں بے شمار گھر تباہ ہوئے ہیں جبکہ تیرچھ میں تقریباً ڈیڑھ لاکھ آبادی متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ آواران میں 30 سے زائد افراد جاں بحق اور بڑی تعداد میں زخمی ہیں جبکہ 40 فیصد گھر تباہ ہوئے ہیں۔ لیویز ذرائع کے مطابق زلزلے کے باعث لباش گاﺅں میں لیویز کے کیمپ کو بھی نقصان پہنچا ہے۔ امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 7.8 ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ اس کا مرکز خضدار سے 120 کلومیٹر دور مرکز تھا اور گہرائی 10 کلومیٹر زیر زمین تھی۔ دوسری جانب محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ زلزلے کی شدت 7.7 اور مرکز بلوچستان کا علاقہ خضدار ہے جبکہ اس کی گہرائی 10 کلومیٹر تھی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان کے علاوہ بھارت کے شمالی علاقوں میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
-
بانی پی ٹی آئی فوجی قیادت کے ساتھ مذاکرات چاہتے لیکن کوئی جواب نہیں آیا
-
ہم مذاکرات صرف فوج، آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی کے ساتھ کریں گے
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کے خط پر فل کورٹ کی تشکیل سے گریز،عدالتی امور میں انٹیلیجنس ایجنسیوں کی مداخلت کے حوالے سے چیف جسٹس آف پاکستان کا بیان
-
پاکستان کی ترقی کے سفر میں رخنہ ڈالنے والوں کی تمام کوششیں ناکام ہوں گی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.