تھائی لینڈ میں سیلاب سے 38افراد ہلاک ہوگئے ،17لاکھ متاثر، 145پل تباہ ،مواصلات اور بجلی کا نظام درہم برہم ، سیلاب نے زیادہ تر شمال، شمال مغربی اور وسطی علاقوں کے 166 اضلاع کو اپنی لپیٹ میں لیا ، سیلاب سے 6900 گھر، 4 لاکھ 45 ہزار زرعی اراضی 2310 سڑکیں اور 145 پلوں کو نقصان پہنچا ، رپورٹ

جمعہ 11 اکتوبر 2013 14:49

بنکاک(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 11اکتوبر 2013ء) تھائی لینڈ میں سیلاب سے 38 افراد ہلاک اور 77 میں سے 29 صوبے متاثر ہوئے ہیں۔ تھائی لینڈ کے قدرتی آفات سے بچاؤ کے محکمہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا کہ سیلاب نے زیادہ تر شمال، شمال مغربی اور وسطی علاقوں کے 166 اضلاع کو اپنی لپیٹ میں لیا ہے جس کے نتیجے میں 34 افراد ہلاک اور 17 لاکھ افراد متاثر ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

بیان کے مطابق سیلاب سے 6900 گھر، 4 لاکھ 45 ہزار زرعی اراضی 2310 سڑکیں اور 145 پلوں کو نقصان پہنچا۔