سرحدی معاملات کی وجہ سے اسرائیل اور فلسطینی اتھارٹی کے درمیان امن مذاکرات ڈیڈلاک کا شکار ہوگئے ، اسرائیل نے وادی اردن کے علاقے کو لیز پردینے کا مطالبہ کردیا ، فلسطینی اتھارٹی کا مطالبہ ماننے سے انکار

ہفتہ 19 اکتوبر 2013 16:26

مقبوضہ بیت المقدس(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19اکتوبر 2013ء) اسرائیلی اخبار معاریف نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ اسرائیل اور فلسطینی اتھارٹی کے درمیان جاری امن مذاکرات سرحدی تنازعوں پر اتفاق رائے نہ ہونے کی وجہ سے ڈیڈلاک کا شکار ہوگئے ہیں۔اخبار کے مطابق اسرائیل نے یہ تجویز دی ہے کہ وہ وادی اردن کے علاقے کو لیز پر اسرائیل کو دے دے مگر فلسطینی اتھارٹی اس مطالبے کو ماننے پر تیار نہیں ۔

(جاری ہے)

فلسطینی ذرائع کے مطابق اسرائیل اردن کے ساتھ موجود مشرقی بارڈر کو اپنے قبضے میں رکھنا چاہتا ہے۔ اخبار کے مطابق فلسطینی جماعت الفتح کی مرکزی کمیٹی کے رکن حنان عشراوی نے اخبار میں شائع کردہ خبر کی تصدیق کردی ہے۔فلسطینی اتھارٹی نے اگست سے امریکی ثالثی کے نتیجے میں اسرائیل کے ساتھ براہ راست مذاکرات کا سلسلہ شروع کیا تھا جسے عوامی حلقوں میں شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :