اسلام آباد نے نادرا کو اسمارٹ کارڈ کے اجرا سے روک دیا

پیر 28 اکتوبر 2013 18:43

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28اکتوبر۔2013ء) اسلام آباد ہائی کورٹ نے نادرا سمارٹ کارڈ کے اجراء کےخلاف حکم امتناعی جاری کر دیا۔ ترجمان نادرا نے کہا ہے کہ عدالت نے نجی کمپنی سے سمارٹ کارڈ کی مزید خریداری سے روکا ہے۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس ریاض احمد خان اور جسٹس نورالحق قریشی نے نادرا سمارٹ کارڈ کےخلاف انٹراکورٹ اپیل کی سماعت کی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے سمارٹ کارڈ کے خلاف دائر درخواست خارج کر دی تھی۔

(جاری ہے)

نجی کمپنی نے فیصلے کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل دائر کی تھی۔ درخواست گزارکا کہنا تھا کہ دو کروڑ سمارٹ کارڈ کے لیے پیپرا رولز کی خلاف ورزی کی گئی ہے۔ عدالت نے سمارٹ کارڈ کے اجراء پر حکم امتناعی جاری کرتے ہوئے نادرا سے جواب طلب کر لیا۔ کیس کی مزید سماعت غیرمعینہ مدت کے لیے ملتوی کر دی گئی ہے۔ ترجمان نادرا کا کہنا ہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے سمارٹ کارڈ کے اجراء سے نہیں روکا۔ عدالت نے نجی کمپنی سے سمارٹ کارڈ کی مزید خریداری سے روکا ہے۔ نادرا سمارٹ کارڈ کا اجراء جاری رکھے گا۔

متعلقہ عنوان :