ٹاؤن بھر میں ڈینگی کے 21کنفرم مریض سامنے آئے جنہیں علاج معالجہ کی فوری سہولیات فراہم کی گئیں‘ ملک افضل کھوکھر ، ڈینگی کو بے قابو ہونے سے پہلے جامع حکمت عملی کے ذریعے ختم کرنے کا وقت آ گیا ہے‘ چیئرمین ڈینگی رسپانس کمیٹی

منگل 29 اکتوبر 2013 16:44

لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29اکتوبر 2013ء) چیئر مین ڈینگی رسپانس کمیٹی ملک افضل کھوکھر نے کہا کہ ڈینگی کو بے قابو ہونے سے پہلے جامع حکمت عملی کے ذریعے ختم کرنے کا وقت آ گیا ہے ، تمام محکمہ جات ایسی صورت میں اپنے اپنے فرائض کی ادائیگی کے لئے میدان عمل میں آ جائیں ‘ لا پرواہی اور کوتاہی کا مظاہرہ کرنے والے افسران واہلکاران کسی قسم کی معافی کے مستحق نہیں ہو نگے ، آئندہ تین ہفتے ڈینگی مچھر کی افزائش کے لئے نہایت اہم ہیں، ٹاؤن انتظامیہ دیگر تمام محکمہ جات کے ہمراہ فوری طور پر ان ڈور سرویلنس سرگرمیوں میں اضافہ کرے اور روزنہ کی بنیاد پر ہر محکمہ اپنی اپنی کارکردگی بارے رپورٹ میٹنگ میں پیش کرے۔

اس امر کا اظہار انہوں نے انسداد ڈینگی اجلاس سے خطاب کے دوران کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر سیکرٹری کو آپریٹو ڈاکٹر عامر احمد کے علاوہ ٹاؤن انتظامیہ اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔ ملک افضل کھوکھر نے اجلاس کو بتایا کہ ٹاؤن بھر میں سکولوں،کالجوں ،کارخانوں،فیکٹریوں،خالی پلاٹ کے مالکان کے خلاف گندگی پر 135ایف آئی آر کٹوائی جا چکی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پورے سیزن میں اب تک ٹاؤن بھر میں ڈینگی کے 21کنفرم مریض سامنے آئے جنہیں علاج معالجہ کی فوری سہولیات فراہم کی گئیں۔

انہوں نے کہا کہ جہاں بھی ڈینگی مچھر کی موجودگی پائی گئی وہاں پر سپرے لازمی کرایا گیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ڈینگی مچھر وں کا خاتمہ کے لئے ہر محکمہ ہر اول دستہ کی صورت میں میدان میں آ چکا ہے اور ڈینگی مچھر وں کے خاتمہ تک سکون سے نہیں بیٹھے گا۔

متعلقہ عنوان :