ڈٰینگی سے ہلاکتوں پر وزیر اعلیٰ پنجاب کی وزیر صحت کی سرزنش

ہفتہ 9 نومبر 2013 11:53

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 9نومبر 2013ء) ڈینگی سے ہونے والی موات پر وزیر اعلٰی پنجاب برہم ہو گئے اور وزیر صحت کی سرزنش کر دی ، کہتے ہیں کہ ہر انسانی جان قیمتی ہے ،نااہلی کی قیمت چکانا ہو گی۔ ماڈل ٹاؤن لاہور میں وزیر اعلٰی پنجاب کی صدارت میں انسداد ڈینگی مہم کے حوالے سے اجلاس ہوا۔اجلاس کے دوران وزیر اعلٰی نے پنجاب میں ڈینگی سے ہونے والی اموات پر شدید برہمی کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا ڈینگی اداروں کی نااہلی کی وجہ سے پھیلا ہے،ہر جان قیمتی ہے،کیبنٹ کمیٹی کیا کرتی رہی ہے۔وزیر اعلٰی شہباز شریف نے وزیر صحت خلیل طاہر سندھو کی سرزنش کرتے ہوئے کہا کہ اس صورتحال کی قیمت چکانا ہو گی۔وزیر اعلٰی پنجاب شہباز شریف نے کہا کہ عالمی سطح پر ڈینگی کے خلاف اقدامات میں ہمارا معیار بہتر ہے۔انہوں نے شالیمار ٹاؤن میں انسداد ڈینگی مہم کے دوران اچھی کارکردگی دکھانے والے افراد میں ایوارڈ بھی تقسیم کئے۔

متعلقہ عنوان :