وزیر اعلیٰ پنجاب نے انسداد ڈینگی مہم میں عمدہ کارکردگی دکھانے پر شالامار ٹاؤن کے اراکین اسمبلی اور عملے کو تعریفی سرٹیفکیٹس دیئے،عوامی خدمت کرنیوالے منتخب نمائندے اور سرکاری اہلکار ہمارے سر کا تاج ہیں جن کی بھرپور حوصلہ افزائی جاری رکھی جائیگی، شہباز شریف ، عوامی خدمت کا جذبہ ہوتو مشکل ، مشکل نہیں رہتی ، شہباز شریف ،شالا مار ٹاؤن کے اراکین اسمبلی کیلئے 2-2 کروڑ روپے کے ترقیاتی فنڈز کا اعلان،وزیر اعلی کی قیادت کے بغیر اس کام کو آگے بڑھانا ممکن نہ تھا،شہباز شریف نے حوصلہ افزائی کر کے ہمارے دل جیت لئے ہیں ، پرویز ملک
ہفتہ 9 نومبر 2013 17:48
(جاری ہے)
وزیر اعلیٰ نے علاقے کے ایم این اے اور ایم پی ایز کو دو،دوکروڑ روپے کے ترقیاتی فنڈز دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ منتخب نمائندے اس فنڈز سے علاقے میں مزید ترقیاتی کام کرائیں کیونکہ انسداد ڈینگی مہم میں شب و روز کر کے انہوں نے ایک مثال قائم کی ہے جس پر میں شالا مار ٹاؤن کے منتخب نمائندوں اور عملے کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔
عوامی اہمیت کے اس کام میں شالامارٹاؤن نے جس دلجمعی اور خدمت خلق کے جذبے سے کام کیا وہ دوسروں کے لئے قابل تقلید مثال ہے ۔ انہوں نے کہا کہ عوامی خدمت کا جذبہ ہوتو مشکل ، مشکل نہیں رہتی اور پہاڑ جیسے مسائل بھی حل ہو جاتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ رضا کارفورس کو متحرک نہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی اور غفلت کا مظاہرہ کرنے والوں کا احتساب ہو گا تا ہم دیگر صوبوں کے مقابلے میں انسداد ڈینگی کے حوالے سے پنجاب کی کارکردگی اچھی رہی ہے ، تھائی لینڈ، سری لنکا، ملائیشیا اور انڈونیشیا سے موازنہ کیا جائے تو انسداد ڈینگی کے حوالے سے پنجاب میں شرح اموات ڈبلیو ایچ او کے مقررہ کردہ انڈکس سے نیچے ہے تا ہم ایک بھی انسانی جان کا ضائع ہونا انتہائی افسوسناک امر ہے ۔اس موقع پر ایم این اے پرویز ملک نے کہا کہ وزیر اعلی محمد شہباز شریف کی قیادت اور رہنمائی میں انسداد ڈینگی مہم کو آگے بڑھایا ہے۔ شالا مار ٹاؤن میں ٹیم ورک کے ساتھ کام کیا جس کے مثبت نتائج سامنے آئے -وزیر اعلی شہباز شریف نے ہماری حوصلہ افزائی کی ہے جس پر ہم ان کے شکر گزار ہیں ۔ وزیر اعلیٰ کی قیادت کے بغیر اس کام کو آگے بڑھانا ممکن نہ تھا- قیادت ہمیں آئندہ بھی جو اہداف دے گی اسے ضرورحاصل کریں گے اور اپنے کام کو بہتر سے بہتر بنائیں گے۔وزیر اعلی نے حوصلہ افزائی کر کے ہمارے دل جیت لئے ہیں ۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی چاند پر پاکستانی سیٹلائٹ آئی کیوب قمر بھیجے جانے پر قوم کو مبارکباد
-
سٹی ٹریفک پولیس نے ای چالان ادا نہ کرنے والی متعدد گاڑیاں پکڑلیں، ای چالان نادہندہ گاڑیوں کے مالکان پولیس سروسز حاصل نہیں کرسکیں گے، ترجمان
-
وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت محکمہ خوراک کا اعلٰی سطحی جائزہ اجلاس، گندم خریداری پالیسی اینڈ پلان 2024 کا جائزہ لیا گیا
-
نجی بینک میں 5کروڑ روپے سے زائد جعلی کرنسی جمع کروانے والے 3ملازمین گرفتار
-
وزیر نجکاری عبد العلیم خان سے آذر بائیجان کے سفیر کی ملاقات ،ملکی و علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال
-
بس مجھے قتل کرنا رہ گیا ہے ،میں موت سے نہیں ڈرتا، عمران خان
-
تربت و گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے ،کوئی جانی نقصان نہیں ہوا
-
انصاف پسند معاشرے کے لیے آزاد صحافت ضروری ہے، بیرسٹر مرتضی وہاب
-
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کی وزیراعظم ہاوس آمد ، وزیراعظم نے استقبال کیا اورحکومت میں شامل ہونے ایک بارپھردعوت
-
حریت فکر کا علم بلند کرنے والے ہر صحافی کو سلام: مریم نواز شریف
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکی خضدار بم دھماکے کی مذمت
-
پاسپورٹ دفاترمیں ایجنٹوں کیخلاف کریک ڈائون جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.