انسداد ڈینگی مہم میں منتخب نمائندوں او ر سرکاری افسران کی کوتاہی یا غفلت کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائیگا، شہبازشریف،ڈینگی کو کنٹرول کر نے میں حکومت کیساتھ عوام کا کردار بھی بے حد اہمیت کا حامل ہے ، گھروں ،اردگرد کے ماحول کو صاف ستھرا رکھنا ہم سب کی ذمہ داری ہے،انسداد ڈینگی ریگولیشن پر عملدرآمد نہ کرنیوالی ٹائرشاپس کوسربمہر کر دیا جائے،ویکٹر سرویلنس پر خصوصی توجہ دی جائے ، سپرے اور فوگنگ جاری رکھی جائے،تعلیمی ادارو ں میں صفائی کے انتظامات کو بہتربنایا جائے،منتخب نمائندے چھوٹے گروپس بنا کر ہسپتالوں میں انتظامات کا جائزہ لینے کیساتھ گلیوں اور محلوں کا دورہ کریں، وزیر اعلیٰ پنجاب کا لاہور سے ویڈیو کانفرنس کے ذریعے راولپنڈی میں انسداد ڈینگی اقدامات کے جائزہ اجلاس سے خطاب
پیر 11 نومبر 2013 19:37
(جاری ہے)
وزیر اعلیٰ محمد شہباز شریف نے ویڈیوکانفرنس اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈینگی کے سد باب کے لئے پوری مشینری سرگرم عمل ہے اور منتخب نمائندوں کا کردار بھی اس ضمن میں قابل ستائش ہے ۔
دکھی انسانیت کی خدمت ایک عبادت سے کم نہیں ہے، یہی وجہ ہے کہ ڈینگی کا مقابلہ کرنے کے لئے تمام وسائل بروئے کا رلائے جا رہے ہیں اور جنگی بنیادوں پر اس کے خاتمے کے لئے اقدامات کئے جا رہے ہیں ۔ گزشتہ برس منتخب نمائندوں ، متعلقہ محکموں ، ڈاکٹروں ،نرسوں اورماہرین کی کاوشوں کی بناء پر ڈینگی سے ایک بھی ہلاکت نہیں ہوئی تا ہم امسال دوبارہ اس وبا نے سر اٹھایا ہے اور حکومت پنجاب نے موجودہ صورتحال کو کنٹرول کرنے کے لئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کئے ہیں جس سے صورتحال میں بہتر ی واقع ہورہی ہے۔انہوں نے کہا کہ ڈینگی کو پہلے بھی شکست دی اب بھی دیں گے اور اس کے مستقل خاتمے تک یہ جنگ لڑتے رہیں گے۔انہوں نے اینٹامالوجسٹس کو مستقل بنیادوں پر بھرتی کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ویکٹر سرویلنس پر خصوصی توجہ دی جائے اور گھروں میں سپرے اور فوگنگ کے عمل کو جاری رکھنے کے ساتھ ساتھ تعلیمی ادارو ں میں بھی صفائی کے انتظامات کو بہتربنایا جائے۔وزیر اعلی نے راولپنڈی میں صفائی کی ابتر صورتحال پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کھلے مقامات سے کوڑا کرکٹ فی الفور اٹھایا جائے ، نالہ لئی کے اطراف سے مویشیوں کے باڑوں کو فوری طور پرمنتقل کیا جائے۔منتخب نمائندے چھوٹے چھوٹے گروپس بنا کر ہسپتالوں میں مریضوں کی عیادت اورانتظامات کا جائزہ لینے کے ساتھ ساتھ گلیوں اور محلوں کا دورہ کریں اور یہاں صفائی کے لئے کئے گئے اقدامات کی پڑتال کریں ۔ انہوں نے کہا کہ مشکل گھڑی میں عوام کے دکھ درد بانٹنا منتخب نمائندوں کی ذمہ داری ہے اور عوام نے ہمیں اسی لئے منتخب کیا ہے کہ ان کے مسائل حل ہوں۔انہوں نے منتخب نمائندو ں اور انتظامیہ کوگوجرخان کا دورہ کرنے اور اس ضمن میں جامع رپورٹ پیش کرنے کی بھی ہدایت کی۔وزیر اعلی نے واضح کیا کہ انسداد ڈینگی مہم میں منتخب نمائندوں، سرکاری محکموں اور افسران کی کوتاہی یا غفلت کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔قبل ازیں ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن آفیسر راولپنڈی ساجد ظفر نے انسداد ڈینگی کے لئے کئے گئے اقدامات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پاکستان میں عسکریت پسندوں کے حملے، اپریل میں ستر ہلاکتیں
-
نیا قرض پروگرام، آئی ایم ایف کا پنشن پر ٹیکس اور ادائیگی کی مدت کم کرنے کا مطالبہ
-
تحریک عدم اعتماد کیخلاف رولنگ،قاسم سوری کو عدم حاضری پر تیسری مرتبہ طلبی کا نوٹس
-
عمران خان نے نئی نیب انکوائری میں طلبی کا نوٹس اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا
-
ہم اپنی آئینی حدود کو بخوبی جانتے ہیں، آرمی چیف
-
کینیڈین بینکوں میں جعل سازی کرنیوالے افراد کیخلاف مقدمات درج، بیشتر پاکستانی شامل
-
شہبازشریف کو سب سے زیادہ خطرے اپنے گھر والوں اور ان سے ہے جو لے کر آئے، فواد چوہدری
-
حکومت صوبے میں امن کی بحالی کیلئے سخت اقدامات کر رہی ہے،مراد علی شاہ
-
پاک چین دوستی کو نقصان پہنچانے کیلئے دشمن کوشش کر رہا ہے،محسن نقوی
-
وزیرِاعلیٰ پنجاب سے امریکی سفیر کی ملاقات
-
لاہور ہائیکورٹ کی پنجاب بھر کے ڈپٹی کمشنرز کو پولی تھین بیگز سے متعلق پالیسی بنانے کی ہدایت
-
جب تک سب مل کر نہیں بیٹھیں گے سیاسی عدم استحکام رہے گا،رانا ثناءاللہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.