پاکستان کو پولیو وائرس سے پاک کرنے میں خاطر خواہ کامیابی حاصل نہیں ہو سکی ، امام کعبہ سے مدد لینے کا فیصلہ ،ہماری کوشش ہے امام کعبہ یا تو خود یہاں تشریف لائیں یا پھر ہمیں کوئی ریکارڈ شدہ پیغام مل سکے ، ڈاکٹر رانا صفدر

منگل 19 نومبر 2013 19:41

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19نومبر۔2013ء) پاکستان کو پولیو وائرس سے پاک کرنے میں خاطر خواہ کامیابی حاصل نہیں ہو سکی ہے رواں سال رپورٹ ہونے والے پولیو کیسز کی تعداد گزشتہ برس کے اعداد و شمار سے زیادہ ہو گئی۔پولیو سے بچاوٴ کے قومی پروگرام کے اعلیٰ عہدیدار ڈاکٹر رانا صفدر نے امریکی میڈیا کو بتایا کہ گزشتہ برس رپورٹ ہونے والے 58 کیسز کا تعلق ملک کے 28 اضلاع سے تھا جبکہ رواں سال سامنے آنے والے 63 کیسز 17 اضلاع سے رپورٹ ہوئے۔

انہوں نے بتایا کہ ان کیسز میں 90 فیصد فاٹا اور ملک کے شمال کے مغربی علاقوں سے رپورٹ ہوئے جہاں حالیہ برسوں میں سلامتی کے خدشات کے باعث بچوں کو پولیو سے بچاوٴ کے قطرے نہیں پلائے جا سکے۔ڈاکٹر صفدر نے بتایا کہ پولیو ویکسین سے متعلق پائے جانے والے غلط مذہبی تصورات کی بنا پر بچوں کو قطرے پلانے کے واقعات میں بہت حد تک کمی آئی ہے اور اب بھی بڑا چیلنج قبائلی علاقوں تک پولیو ٹیموں کی رسائی ہے۔

(جاری ہے)

ہماری کوشش ہے کہ امام کعبہ یا تو خود یہاں تشریف لائیں یا پھر ہمیں ان کا کوئی ریکارڈ شدہ پیغام مل سکے پولیو کے قطرے پلانے سے متعلق تو وہ ہم ان لوگوں تک پہنچائیں۔انہوں نے کہاکہ حکومت کی طرف سے طالبان سے مجوزہ مذاکرات کے تناظر میں ایک امید پیدا ہوئی تھی کہ ان علاقوں میں پولیو مہم دوبارہ شروع کی جا سکے گی لیکن ان کے بقول اب ایسا ہونا بظاہر مشکل نظر آتا ہے۔

متعلقہ عنوان :