محض عالمی ایام کے منانے اور اجلاس کے انعقاد سے ایڈز جیسے موذی امراض کا خاتمہ ممکن نہیں،شوکت یوسفزئی،کچھ دیدہ و نادیدہ قوتیں پاکستان کو ہر لحاظ سے ناکام دیکھنا چاہتی ہیں ،صوبے کے عوام کو دہشت گردی ، خوف اور موذی امراض سے نجات دلانے کا پختہ عزم کر رکھا، وزیر صحت خیبرپختونخوا
پیر 2 دسمبر 2013 20:17
(جاری ہے)
ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کے روز پشاور میں ورلڈ ایڈز ڈے 2013کے حوالے سے منعقدہ سیمینار سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ سیمینار میں یونیسف ، یونیڈز اور نیسپ کے نمائندوں ، فاٹا اور محکمہ صحت کے اعلیٰ حکام ، علمائے کرام ، صحافیوں اور طلباء و طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی اس موقع پر مقررین نے گفتگو کرتے ہوئے ایڈز کی وجوہات اور ان کے تدارک پر روشنی ڈالی اور اس سلسلے میں اپنی تجاویز و سفارشات پیش کیں ۔
وزیر صحت شوکت علی یوسفزئی نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایچ آئی وی او رایڈز کنٹرول پروگرام کے کارکنان و ملازمین کو درپیش مسائل کے حل کو یقینی بنایا جائے گا مگر یہ تعاون ان کی کارکردگی سے مشروط ہو گا ۔ اگر وہ فرض شناسی سے کام کرتے ہیں تو انہیں کوئی مسئلہ درپیش نہیں آئے گا ۔ انہوں نے کہا کہ محض ایک دن کے منا لینے سے مقاصد حل نہیں ہوتے بلکہ اس کے لئے سال بھر مسلسل جدوجہد کرنے کی ضرورت ہے ۔ وزیر صحت نے کہا کہ ایڈز کی وجوہات سے عوام کو واضح آگاہی دینے کی ضرورت ہے ، ایک بار استعمال شدہ سرنج کے دوبارہ استعمال کے خلاف قانون لا رہے ہیں جس پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ محض اعلانات پر اکتفا کرنے کا دور گزر چکا ہے اب محکمہ صحت سمیت دیگر متعلقہ اداروں اور ذمہ داروں کو عملی جدوجہد کرنا ہو گی ۔صوبائی وزیر نے سرکاری اداروں میں ملازمین کی خراب کارکردگی پر افسوس کاا ظہار کرتے ہوئے کہا کہ پرائیویٹ اداروں میں جونیئر ترین ملازمین کی کارکردگی سرکاری اداروں میں تعینات سینئر ترین ملازمین کی کارکردگی سے بہتر ہے جو غریب عوام کے ساتھ ناانصافی ہے انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ وہ مہنگے ترین پروگراموں کے انعقاد کی بجائے کارکنان کو درپیش مسائل پر توجہ دیں اور ان کو سہولیات فراہم کریں تاکہ پروگرام کے نتائج برآمد ہو سکیں ۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
سیالکوٹ پولیس کی کارروائی،ناجائز اسلحہ کی نمائش پر 3 ملزمان گرفتار
-
سکول ٹیچر کو گھر کے باہر فائرنگ کر کے قتل اور خوبرو جوڑے کو گھر میں تیزدھار آلہ سے ذبح کر دیا گیا
-
پسند کی شادی کرنیوالی 22سالہ لڑکی کرنٹ لگنے سے جاں بحق، قتل کا خدشہ
-
دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی صورتحال
-
برصغیر کے عظیم مجاہد ٹیپو سلطان کا225واں یوم شہادت4مئی کو منایا جائے گا
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
-
زرداری پی ٹی آئی ،ہمارے درمیان مفاہمت کا کردار ادا کرنا چاہیں تو خوش آمدید کہیں گے ‘ رانا تنویر حسین
-
مریم نواز کے پولیس یونیفارم پہننے کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست پرسماعت بغیر کارروائی ملتوی
-
ہمیشہ بانی پی ٹی آئی کے ساتھ ہوں ، کوئی ڈیل نہ ہی کریں گے‘ خدیجہ شاہ
-
قائد ن لیگ کے دیرینہ ساتھی ،سابق ایم این اے میاں افضل حسین تارڑدل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے
-
رواں سال مسلسل چوتھے مہینے میں بھی مختلف موبائل فونز کی قیمتوں میں کمی
-
ق*نصف درجن شادیاں کرنے والی دلہن گروہ سمیت گرفتار ۔ عدالت نے مقدمہ ڈسچارج کردیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.