بنگلہ دیشی آل راؤنڈر شکیب الحسن نے بگ بیش ٹی ٹونٹی کرکٹ لیگ کیلئے ایڈیلیڈ سٹرائیکرز سے معاہدہ کر لیا
ہفتہ 4 جنوری 2014 12:56
ڈھاکہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 4جنوری 2014ء) بنگلہ دیشی آل راؤنڈر شکیب الحسن نے بگ بیش ٹی ٹونٹی کرکٹ لیگ کیلئے ایڈیلیڈ سٹرائیکرز سے معاہدہ کر لیا۔ وہ بگ بیش لیگ کھیلنے والے پہلے بنگلہ دیشی کھلاڑی بن گئے۔ شکیب الحسن کو ٹیم قائد یوہان بوتھا کی جگہ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔
(جاری ہے)
شکیب الحسن لیگ میں(آج) اتوار کو ایڈیلیڈ میں سڈنی سکسرز کے خلاف شیڈول میچ میں ایڈیلیڈ کی ٹیم کو جوائن کریں گے۔
ایڈیلیڈ سٹرائیکرز کے کوچ ڈیرن بیری نے اپنے بیان میں کہا کہ یوہان بوتھا کا ان فٹ ہونا پوری ٹیم کیلئے نقصان دہ ہے اور ٹیم لیگ میں ان کی کمی کو شدت سے محسوس کرے گی۔ شکیب الحسن ورلڈ کلاس آل راؤنڈر ہیں ان کی خدمات ہمارے لئے اعزاز کی بات ہے اور امید ہے کہ وہ اپنے بین الاقوامی تجربے سے بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے کلب کو ٹائٹل دلانے میں کردار ادا کریں گے۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
پاکستان سپر لیگ 9 کی فاتح ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ اگلے ماہ پی ایس ایل جیت کا جشن منائے گی
-
ایل پی پی ترین کرکٹ اکیڈمی ، کنیئرڈ کالج لاہورکی ویمن کرکٹ ٹیموں کے درمیان نمائشی میچ
-
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، جنوبی افریقا نے کٹ کی رونمائی کر دی
-
اشہب عرفان نے روچسٹر پروم اسکواش ٹورنامنٹ جیتنے کا اعزاز حاصل کرلیا
-
بھارتی فین کرسٹیانو رونالڈو سے آٹو گراف لینے 1200 کلومیٹر پیدل چل کر ریاض پہنچا
-
قومی کھیل ہاکی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے،حنیف عباسی
-
پاکستانی کرکٹ ٹیم کو کامیابی سے ہمکنار کرنا چاہتے ہیں، جیسن گلیسپی
-
انڈین پریمیئر لیگ میں بولرز پیسے لے کر تباہ ہورہے ہیں : وسیم اکرم
-
پاکستان اگلے سال سائوتھ ایشن گیمز کی میزبانی کرے گا ‘احسن اقبال
-
گیری کرسٹن نے پاکستان کی وائٹ بال کوچنگ کی ذمہ داری قبول کرنے کی وجہ بتا دی
-
پی سی بی جلد ہی پاکستان ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سکواڈ کا اعلان کرے گا: رپورٹ
-
صائم کی جگہ رضوان کو بابر کے ساتھ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں اوپننگ کرنی چاہیئے: رمیز راجہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.