ایم ڈی سوئی گیس عارف حمید سے لاہور ٹاؤن شپ انڈسٹریز ایسوسی ایشن کے عہدیداران کی ملاقات
پیر 6 جنوری 2014 13:33
لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 6جنوری 2014ء) منیجنگ ڈائریکٹر سوئی نادرن گیس پائپ لائن لیمیٹیڈ عارف حمید سے چیئرمین لاہور ٹاؤن شپ انڈسٹریز ایسوسی ایشن چودھری ظہیراحمد بھٹہ ، سینئر وائس چیئرمین میاں خرم الیاس، وائس چیئرمین عامر عطا باری ودیگر عہدیداران نے ان کے دفتر میں ملاقات کی ۔ عہدیداران نے مطالبہ کیا کہ صنعتی ترقی اور جی ایس پی پلس اسٹیٹس سے بھر پور استفادہ حاصل کرنے کیلئے ٹاؤن شپ انڈسٹریل اسٹیٹ کوضرورت کے مطابق گیس سپلائی جائے اورگیس سپلائی کے نظام کو مزید بہتر بنایا جائے ۔
چیئرمین ٹاؤن شپ انڈسٹریز ایسوسی ایشن چودھری ظہیراحمد بھٹہ نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان نے صنعتکاروں کی جائز مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے انڈسٹریز کو سوئی گیس کی فراہمی کا ہدایات جاری کیں تھیں جن پر فوری عملدرآمد کی ضرورت ہے کیونکہ صنعتیں ملک کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی رکھتی ہیں، اس کاروبار سے لاکھوں لوگوں کا روزگار وابستہ ہے،صنعتیں بند ہونے سے بے روزگاری میں اضافہ اور حکومت کے ریونیو میں کمی واقع ہوگی اور پاکستان کو صنعتی لحاظ سے ایشیاء کا ٹائیگر بنانے کا خواب شرمندہ تعبیر ہونا ممکن نہیں ۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.