2013میں نئے پاکستانی گلوکار اپنی پہچان بنانے میں کامیاب رہے
منگل 7 جنوری 2014 13:43
لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 7جنوری 2014ء) 2013 میں جہاں پاکستان میں نئے گلوکار ملٹی نیشنل کمپنیوں کے ’تعاون‘ سے موسیقی کی دنیا میں اپنی پہچان بنانے میں کامیاب رہے وہیں سمکلی اور سیاسی موضوعات پر لکھے گئے نغموں نے اس سال بھی لوگوں کو متاثر کیا۔سال کی مشہور فلمیں ’وار‘، ’زندہ بھاگ‘،’میں ہوں شاہد آفریدی‘ اور ’چنبیلی‘ تھیں جن کے لیے عابدہ پروین اور راحت فتح علی خان جیسے کلاسیکی پس منظر والے گلوکاروں کے علاوہ علی عظمت، عاطف اسلم، عزیر جسوال اور ازل بینڈ نے اپنی آواز کا جادو جگایا۔
فلموں کے ساتھ ساتھ گزشتہ برس مشہور ڈراموں کے ’تھیم سانگز‘ کے لیے بھی طاہرہ سید، روشانے ظفر، حدیقہ کیانی اور فریحہ پرویز جیسی گلوکاراؤں نے گانے گائے اور انھیں کافی پذیرائی بھی ملی۔(جاری ہے)
2013 کے آغاز پر ہی، گلوکار سجاد علی کا ریلیز ہونے والا گانا ’ہر ظلم تیرا یاد ہے‘ میوزک کی دنیا میں ایک تازہ ہوا کا جھونکا ثابت ہوا۔ملک کے سیاسی، معاشی اور سمکلی حالات پر طنزیہ گانے سامنے آئے جن میں بے غیرت بریگیڈ کا گانا ’تنک تنک تن دھا‘ اور علی گل پیر کا ’تاڑو ماڑو‘ زبانِ زدِ عام ہوئے۔
اس شعبے کی مشکلات بتاتے ہوئے گلوکار سجاد علی کا کہنا ہے کہ’پاکستان میں صرف دو میوزک چینلز ہیں اور وہ بھی پاکستان کے میوزک کو زیادہ وقت اور اہمیت نہیں دیتے۔ اس کے علاوہ ڈاؤن لوڈ کی سہولت کی وجہ سے لوگ، گانا نہیں خریدتے۔اسی لیے کوئی موسیقار یا گلوکار کسی بھی گانے پر سرمایہ لگانے سے کتراتا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید فن و فنکار کی خبریں
-
سٹیج و ریڈیو فنکاروں کی بنیادی تربیت گاہ ہوتی ہے، مصطفی قریشی
-
تقریب کے دوران صحافی نے یشما گل کو زخمی کردیا
-
اداکاراربازخان نے ملائیکہ اروڑا کو تذبذب کا شکار قراردے دیا
-
اربازخان نے فائرنگ کے بعد گلیکسی اپارٹمنٹ سے جانے کی خبروں پرخاموشی توڑدی
-
امرسنگھ چمکیلا کے لیے بھاری قیمت چکانا پڑی، پرینیتی چوپڑا
-
گنیزورلڈ ریکارڈزکی سینچری کرنے پرصرف 5 لاکھ کا چیک، عرفان محسود نے واپس کردیا
-
صنم سعید ڈراموں میں کام کیوں نہیں کررہیں وجہ سامنے آگئی
-
عاصم اظہر نے اپنی تمام انسٹاگرام پوسٹس ڈیلیٹ کرنے کی وجہ بتا دی
-
جب میں جہازکے سفرپرہوں تو لوگ دیکھ کرسبحان اللہ یا استغفراللہ پڑھتے ہیں: متھیرا
-
کپل شرما کا شو نیٹ فلیکس پرناکام ہوگیا
-
طلاق بیک وقت آزادی اور ناکامی ہے، حنا آفریدی
-
دی گلاس ورکر اینیسی انٹرنیشنل اینی میشن فلم فیسٹیول کیلئے منتخب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.