پی سی بی ایشیا ء کپ کیلئے قومی ٹیم بنگلہ دیش بھیجنے کے حوالے سے تذبذب کا شکار،پی سی بی نے کل دبئی میں ہونیوالے آئی سی سی کے غیر رسمی اجلاس میں اپنائے جانیوالے موقف بارے بھی غور شروع کر دیا
منگل 7 جنوری 2014 22:34
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔7 جنوری ۔2014ء) پاکستان کرکٹ بورڈ ایشیا ء کپ کیلئے قومی ٹیم کوبنگلہ دیش بھیجنے کے حوالے سے تذبذب کا شکارہو گیا ،پی سی بی نے کل ( جمعرات )دبئی میں ہونے والے آئی سی سی کے غیر رسمی اجلاس میں اپنائے جانیوالے موقف بارے بھی غور شروع کر دیا ۔
(جاری ہے)
بتایا گیا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ بنگلہ دیش کے خراب حالات کے باعث ایشیا ء کپ اورورلڈ ٹی ٹونٹی کے مقامات کی تبدیلی کا خواہاں ہے لیکن دیگرممبرممالک اس کا ساتھ دینے کیلئے تیارنہیں ۔
فروری مارچ میں ایشیا ء کپ اور مارچ ،اپریل میں ورلڈ ٹی ٹوٹی کے میدان سجیں گے لیکن یہاں پر سیاسی حالات کی وجہ سے امن و امان کی صورتحال انتہائی ابتر ہے ۔ پاکستان نے ایشین کرکٹ کونسل کے اجلاس میں معاملے کو اٹھایا لیکن اسکے موقف کو پذیرائی نہیں مل سکی جسکے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ تذبذب کا شکار ہو گیا ہے ۔ بتایا گیا ہے کہ اب پی سی بی نو جنوری کو دبئی میں ہونے والے آئی سی سی کے غیررسمی اجلاس میں موقف اپنانے بارے غور کر رہا ہے ۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
محسن نقوی نے قومی کرکٹ ٹیم میں اتحاد کے مسائل کا اعتراف کرلیا
-
بابر اعظم کو کب تک قومی ٹیم کا کپتان بنایا گیا ہے؟ چیئرمین پی سی بی بول پڑے
-
بابر اعظم مشترکہ طور پر کامیاب ترین ٹی ٹونٹی کپتان بن گئے
-
احسان اللہ کے علاج میں غفلت، چیئرمین پی سی بی کا ذمہ دار افراد کیخلاف ایکشن کا اعلان
-
بابر اعظم نے ٹی 20 میں زیادہ میچز میں کپتانی کرنے کا آسٹریلیا کے سابق کپتان ایرون فنچ کا ریکارڈ برابر کر دیا
-
جو 19 سال تک نہ ہوا، وہ آج ہو گیا
-
کیویز کو شکست، پاکستان سیریز میں شکست سے بال بال بچ گیا
-
شاہین آفریدی نے ٹی ٹونٹی کرکٹ میں منفرد کارنامہ انجام دے دیا
-
کپتان بابر اعظم کی اچھی اننگ کے باوجود دیگر بلے باز متاثر کن بلے بازی کرنے میں ناکام
-
بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ چوکے لگانے والے بلے باز بن گئے
-
سیریز کا آخری ٹاکرا، نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت لیا
-
آئی پی ایل بائولرز کیلئے آسان نہیں، سارو گنگولی کا اعتراف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.