بھارت نے امریکی سفارتخانے کو نئی دلی میں اپنی تمام تجارتی سرگرمیاں بند کرنے کی ہدایت کردی
بدھ 8 جنوری 2014 13:26
نئی دلی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 8جنوری 2014ء) بھارت اور امریکا کے درمیان خاتون سفارتکار کی گرفتاری کا تنازع شدت اختیار کرتا جا رہا ہے اور بھارت نے امریکا کو 16 جنوری تک تمام کاروباری سرگرمیاں بند کرنے کی ہدایت دے دی ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق حکومت نے نئی دلی میں قائم امریکا کے سفارت خانے کو امریکن کمیونٹی سپورٹ ایسوسی ایشن )اے سی ایس اے(کے زیر اہتمام چلنے والی تمام تجارتی سرگرمیاں بشمول ریستوران، قحبہ خانہ، باؤلنگ، سوئمنگ پول، بیوٹی پارلر، جیم اور دیگر کھیلوں کی سرگرمیاں 16 جنوری تک بند کرنے کی ہدایت دے دی ہے۔
بھارت نے امریکا کو اے سی ایس اے کے غیر سفارتی عملے اور امریکی شہریوں کو کاروباری سرگرمیوں کے حوالے سے حاصل سہولیات کو وینا کنوینشن کے مطابق غیر آئینی قرار دیتے ہوئے امریکی حکومت سے واجب الادا ٹیکسوں کی ادائیگی کا مطالبہ بھی کیا ہے، اس کے علاوہ اب امریکی سفارتی عملے کو بھارت میں غیرقانونی پارکنگ، بغیر نمبر پلیٹ کے گاڑی چلانے اورخطرناک ڈرائیونگ پر بھی جرمانہ ادا کرنا پڑے گا۔(جاری ہے)
واضح رہے کہ گزشتہ برس دسمبر میں امریکا نے نیویارک میں تعینات بھارت کی خاتون ڈپٹی کونسلر جنرل دیویانی کھوبراج کو ویزا فراڈ کیس میں گرفتار کیا تھا جس پر دونوں ممالک کے درمیان سفارتی سطح پر تنازع پیدا ہو گیا تھا۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
یواےای میں سفیر پاکستان فیصل نیاز ترمذی کی راس الخیمہ کے حکمران شیخ بن صقر القاسمی سے ملاقات
-
کسانوں کا آئندہ سال گندم کی فصل کاشت نہ کرنے کا عندیہ
-
حکومت کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
-
ججز خط پر عدالتی سماعت کے دوران چیف جسٹس سپیرم کورٹ کا طرزِعمل مایوس کن رہا
-
تحریک انصاف کا مولانا فضل الرحمان سے فوری رابطے کا فیصلہ
-
بشریٰ بی بی کو زہر دینے کے شواہد نہیں ملے، عدالت نے درخواست نمٹا دی
-
پی ٹی آئی نے اسٹیبلشمنٹ سے بات ہی کرنا تھی تو حملے کی کیا ضرورت تھی ‘ سپیکرملک احمد خان
-
اوگرا نے ایل پی جی کے 11.8 کلو گرام سلنڈر کی قیمت میں 140.88 روپے کمی کردی
-
مزدور اور محنت کش طبقہ ملک کی تعمیر و ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے ، مزدور طبقے کے حقوق کا تحفظ ملک کی تعمیر و ترقی کے لئے ناگزیر ہے، سردارایازصادق
-
ہماری کمزوری ہے کہ فیض آباد دھرناکیس کے ذمہ داروں کو سزا نہیں دے سکے
-
بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کی سائفر کیس میں اپیلوں پرایف آئی اے کے دلائل مکمل نہ ہو سکے
-
سینیٹرفیصل واوڈا نے آرٹیکل 19 اے کے تحت معلومات کی فراہمی کیلئے رجسٹرار اسلام آباد ہائیکورٹ کو درخواست دے دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.