پرویز مشرف 16 جنوری کو حاضرہوں :عدالتی حکم برقرار
جمعہ 10 جنوری 2014 21:27
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10جنوری۔2014ء) خصوصی عدالت نے سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کے خلاف سنگین غداری کے مقدمے میں عدالت حاضری کے حکم پر عمل درآمد روکنے کی درخواست مسترد کرتے ہوئے 16 جنوری کو طلبی کا حکم نامہ برقرار رکھاہے۔ خصوصی عدالت کا کہنا ہے کہ غداری کیس میں ضابطہ فوجداری کا اطلاق ہو گا۔جسٹس فیصل عرب کی سربراہی میں خصوصی عدالت نے سابق فوجی حکمران جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کے خلاف سماعت کے آغاز پر دو روز پہلے محفوظ کیاجانیوالا فیصلہ سنا یا، جس میں کہاگیاہے کہ آرٹیکل 6کی کارروائی میں ضابطہ فوجداری کا اطلاق ہو گا۔ دوران سماعت ملزم پرویز مشرف کے وکیل انور منصور نے 9 جنوری کے آرڈر پر حکم امتناع جاری کرنے کی استدعا کی جس کے تحت عدالت نے پرویز مشرف کو 16 جنوری کو عدالت کے سامنے پیش ہونے کا حکم سنایا تھا۔
(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وفاقی وزیر داخلہ کا پاسپورٹ آفس گارڈن ٹائون کا دورہ ، غیر تسلی بخش جوابات پر ڈائریکٹر اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر کوعہدوں سے ہٹانے کے احکامات
-
سعودی عرب کی پاکستان کو مزید سرمایہ کاری کی یقین دہانی
-
ایلون مسک بھارت کا دورہ منسوخ کر کے چین پہنچ گئے
-
نائب وزیراعظم اوروزیرخارجہ محمد اسحاق ڈار کی ملائیشیا کے وزیر خارجہ سے ملاقات
-
صاحبزادہ حامد رضا کا پی ٹی آئی کو ایک بار پھر اسمبلیوں سے مستعفی ہونے کا مشورہ
-
وزیرداخلہ کا پاسپورٹ آفس کا دورہ، ’دیواریں بھی پیسے مانگتی ہیں‘ شہریوں کی دہائی
-
’پاکستان کا نام شریفستان رکھ دیں‘
-
گندم کے معاملے پر دھرنے کا اعلان کرنے والے کسان بورڈ پنجاب کے سربراہ گرفتار
-
وزیراعلیٰ پنجاب کا چلڈرن ہسپتال لاہور میں نیا آئی سی یو یونٹ بنانے کا اعلان
-
وزیراعظم کی سعودی ولی عہد سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال
-
سکیورٹی فورسز کا ٹانک میں آپریشن، 4 دہشت گرد مارے گئے ، آئی ایس پی آر
-
آڈیو لیکس کیس میں اہم پیشرفت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.