دسمبر2013 میں افغانستان کے جنوب میں امریکی ہیلی کاپٹر کو طالبان باغیوں نے گرا کر تباہ کیا تھا ، نیٹو کی تصدیق ،واقعہ سے متعلق تفتیش ابھی جاری ہے مکمل تفتیش کے بعد مزید معلومات فراہم کی جائیں گی ، نیٹو کا بیان
اتوار 12 جنوری 2014 15:43
کابل(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12 جنوری ۔2014ء) نیٹو حکام نے تصدیق کی ہے کہ دسمبر2013 میں افغانستان کے جنوب میں امریکی ہیلی کاپٹر کو طالبان باغیوں نے گرا کر تباہ کیا تھا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق نیٹو کی انٹرنیشنل سیکیورٹی فورسز ایساف نے ایک ای میل میں کہاکہ17 دسمبر کو فوجیوں کے اہل خانہ کو ہلاک کرنے کی کارروائی طالبان کی جانب سے کی گئی۔
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ اس واقعہ سے متعلق تفتیش ابھی جاری ہے مکمل تفتیش کے بعد مزید معلومات فراہم کی جائیں گی۔
امریکی دفاع حکام کا کہنا ہے کہ تفتیش میں اس بات کو بھی دیکھا جارہا ہے کہ اس ہیلی کاپٹر کو اس وقت دیسی ساختہ بم سے نشانہ بنایا گیا جب یہ نچلی پرواز کررہا تھا۔واقعہ کے چند گھنٹوں کے بعد امریکی حکام نے ہیلی کاپٹر کے گرنے کی وجہ تکنیکی خرابی بتائی تھی۔یاد رہے کہ گزشتہ سال 17 دسمبر کو افغان صوبے زابل میں ایک امریکی ہیلی کاپٹر کے گرنے سے چھ امریکی فوجی ہلاک ہوگئے تھے-مزید بین الاقوامی خبریں
-
مدینہ منورہ سمیت متعدد سعودی شہروں میں طوفانی بارش کے بعد سیلابی صورتحال
-
آئندہ توہین عدالت پر جیل بھیجیں گے‘ ڈونلڈ ٹرمپ پر ہزاروں ڈالر کا جرمانہ
-
کینیڈا میں خالصتان تحریک شدت اختیارکرگئی
-
سعودی کابینہ نے پاکستان کے ساتھ انسداد دہشت گردی تعاون کے معاہدے کی منظوری دے دی
-
منی پور میں خواتین نے 11 مسلح افراد کو فورسز کی حراست سے چھڑالیا
-
اقوام متحدہ کا امریکی جامعات کے طلبہ مظاہرین کے خلاف پولیس ایکشن پر اظہار تشویش
-
بھارت،ویو کے باعث کلاس روم کو سوئمنگ پول میں تبدیل کردیا گیا
-
متحدہ عرب امارات میں بارشوں کے ایک اور سلسلے کے آغاز کی پیشن گوئی
-
واٹس ایپ نے بھارت میں اپنے آپریشن بند کرنے کے دھمکی دے دی
-
امریکہ کی جانب سے نام نہاد ’’حد سے زیادہ پیداوار ‘‘ایک جھوٹا بیانیہ ہے ، چین
-
حرمین انتظامیہ کی زائرین کو ماسک پہننے کی ہدایت
-
اہلیہ پر کرپشن کے الزامات، ہسپانوی وزیراعظم کا استعفی نہ دینے کا فیصلہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.