بلوچستان کے علاقے تربت سے لاپتہ تقریباً 10 سالہ بچے کی تشدد شدہ لاش مل گئی ، خوف وہراس پھیل گیا ،چاکر کو تربت شہر کے مچھلی بازار کے قریب گلی سے موٹر سائیکل سوار دو افراد اپنے ساتھ اٹھا کر لے گئے تھے ، والد کی گفتگو
اتوار 12 جنوری 2014 15:47
تربت (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12 جنوری ۔2014ء) بلوچستان کے علاقے تربت سے لاپتہ تقریباً 10 سالہ بچے کی تشدد شدہ لاش مل گئی غیر ملکی میڈیا کے مطابق تربت سٹی پولیس تھانے پر عبدالرحمان نامی ایک شخص کی جانب سے درج کرائی گئی ایف آئی آر کے مطابق 10سالہ چاکر ولد خدا دوست بازار کی طرف گیا تھا جس کے بعد لاپتہ ہوگیا، ایف آئی آر کے مطابق جب رشتے دار سول ہسپتال پہنچے تو انھوں نے مقتول کی شناخت بطور چاکر کی جس کو فائرنگ کر کے قتل کیا گیا تھا ایف آئی آر نامعلوم افراد کے خلاف دائر کی گئی ہے۔
تربت پولیس کا کہنا ہے کہ انھیں ایک چراوہے نے بذریعہ ٹیلیفون اطلاع دی تھی کہ کیچ کور ندی میں ایک لاش موجود ہے، جس کو پولیس نے تربت ہسپتال پہنچایا۔ایک پولیس اہلکار نے بی بی سی کو بتایا کہ لاش کی حالات اور طریقہ واردات ویسا ہی ہے، جس طرح سے پہلے لاشیں ملتی رہی ہیں۔(جاری ہے)
تیسری جماعت کے طالب علم چاکر بلوچ پنجگور کے گاوٴں پروم کے رہائشی تھے اور حال ہی میں تربت منتقل ہوئے تھے ان کے ستر سالہ والد خدا دوست زمینداری کرتے ہیں جبکہ بڑے بیٹے بلوچستان کی قوم پرست جماعت سے وابستہ ہیں۔
چاکر بلوچ کے خاندان کے ایک فرد نے ٹیلیفون پر بتایا کہ چاکر کو تربت شہر کے مچھلی بازار کے قریب گلی سے موٹر سائیکل سوار دو افراد اپنے ساتھ اٹھا کر لے گئے تھے۔ تھوڑا آگے جاکر ایک دوسری موٹر سائیکل پر سوار دو افراد بھی ان کے ساتھ شامل ہوگئے، ان تمام لوگوں کے چہرے کھلے ہوئے تھے تاہم خوف کے باعث لوگ چشم دید گواہ خاموش ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون کر رہے ہیں، اسلحہ کی نمائش کی اجازت نہیں ہوگی ، شرجیل انعام میمن
-
راولپنڈی،پتریاٹہ پولیس کی کارروائی ،ناجائز اسلحہ پرملزم گرفتار
-
وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت ایپکس کمیٹی کا اجلاس
-
صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر کی جناح ہسپتال آمد ،یورالوجی ٹرانسپلانٹ سنٹر کا دورہ کیا
-
گھریلو کنکشن کیلئے ایل این جی کی بنیاد پر ڈیمانڈ نوٹسز کی فیس مقرر
-
پنجاب کو مکمل طورپرپولیو فری بنانا ہمارا عزم، ویکسی نیشن مہم کی ذاتی طور پر مانیٹرنگ کررہی ہوں،مریم نواز
-
سید ناصرحسین شاہ کی کراچی یونین آف جرنلسٹس کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد
-
پیپلزپارٹی آزاد و خودمختار پریس کی حمایت کرتی ہے، جس کا جمہوری عمل کے فروغ میں کلیدی کردار ہے،بلاول بھٹو زرداری
-
گورنر سندھ کامران ٹیسوری کے ہمراہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا آئی ٹی مارکی کا دورہ
-
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی کراچی میں چینی قونصلیٹ آمد،چین کے قونصل جنرل سے ملاقات
-
مجرموں کی سرپرستی یا سہولتکاری کرنے والا کوئی بھی ہو اس کے ساتھ کوئی بھی رعایت نہیں برتی جائے گی، شرجیل میمن
-
وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت 31 ویں ایپکس کمیٹی اجلاس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.