جے یو آئی ف کے رکن بلوچستان عبد الرحمن کھیتران نے پولیس اہلکاروں پر تشدد کے الزام میں گرفتاری دیدی ، پولیس اور انسداد دہشت گردی فورس نے میرے گھر میں گھس کر چادر اور چار دیواری کی حدود پامال کیں ، عبد الرحمن ،مقدمہ سیاسی بنیادوں پر بنایا گیا ہے ، گرفتاری دینے والے رکن اسمبلی کی گفتگو
اتوار 12 جنوری 2014 15:47
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12 جنوری ۔2014ء) جمعیت علمائے اسلام (ف )کے رکن بلوچستان اسمبلی سردار عبدالرحمان کھیتران نے پولیس اہلکاروں پر تشدد کے الزام میں گرفتاری پیش کردی۔ گزشتہ روز سردار عبدالرحمان کھیتران ان کے بیٹے سمیت 10افراد کے خلاف بارکھان تھانے میں مقدمہ درج کیاگیا تھا۔
(جاری ہے)
ان کے خلاف کار سرکار میں مداخلت، پولیس اہلکاروں پر تشدد اور اسلحہ چھیننے کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔
سردار عبدالرحمان کھیتران نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ انھوں نے خود گرفتاری دی ہے، ان کا موقف ہے کہ مقدمہ سیاسی بنیادوں پر قائم کیا گیا ہے اور مقدمے میں ان لوگوں کو بھی نامزد کیا گیا ہے جو ضمنی انتخابات میں امیدوار ہیں، انھوں نے الزام عائد کیا کہ پولیس اور انسداد دہشت گردی فورس نے ان کے گھر میں گھس کر چادر اور چار دیواری کی حدود پامال کیں۔مزید قومی خبریں
-
پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تعلیم کے شعبے میں زیادہ سے زیادہ ایکسچینج پروگرامز شروع کرنے چاہئیں‘بلیغ الرحمن
-
موٹرسائیکل سواراورگدھا گاڑی میں تصادم باپ بیٹی جاں بحق ہو گئے
-
مرتضی وہاب کے الیکٹرک بلوں کے ذریعے ٹیکس وصولی کی عجیب منطق سامنے لے آئے
-
معاشی بگاڑ بہت بڑا ہے مگر مایوس نہیں ہوں گے،نئی نسل کو مستحکم پاکستان دینا ہی:خواجہ سعد رفیق
-
خصوصی سرمایہ کار ی سہولت کونسل :آئی ٹی کی برآمدات 3.5 بلین ڈالر تک بڑھنے کا امکان
-
جمہوری اداروں کی مضبوطی کے لیے پیپلز پارٹی نے قربانیاں دی ہیں، مراد علی شاہ
-
30 مئی کو جماعت اسلامی کسانوں کے مطالبات کی منظوری کیلئے دھرنا دے گی:امیر العظیم
-
الیکشن کمیشن نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے لئے کمر کس لی
-
کراچی سے چھینے جانے والا قیمتی فون افغانستان پہنچ گیا
-
تھرکول بلاک ون منصوبے کی تکمیل سے پہلے فیز میں 1320 میگاواٹ بجلی نیشنل گرڈ میں شامل کی جائی گی ناصرحسین شاہ
-
احاطہ کا تنازعہ ، ٹھیکہ کی رنجش ۔ دو زمینداروں کو چھریاں گولیاں مار دی گئیں
-
ٹنڈو محمد خان پولیس نے شراب کی بھٹی میں کارروائی کرکے کچی شرا ب برآمد کرلی ،ملزمان گرفتار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.