بھارتی حکام نے ڈاکٹر طاہر القادری کے دورہ کے آغازسے ایک ہفتہ قبل ویزہ جاری کرنے کا وعدہ کیا تھا‘ ترجمان منہاج القرآن ،ڈاکٹر طاہر القادری کا دورہ بھارت ،منہاج القرآن انٹرنیشنل انڈیا اور آبزرور ریسرچ فاؤنڈیشن نے مل کر ترتیب دیا تھا،منہاج القرآن انٹرنیشنل کے تحت بنگلور انڈیا میں ہونے والی میلاد کانفرنس آجرات اسی مقام پر شیڈول کے مطابق ہو گی،بھارتی حکام کے مطابق آئی بی جنرل الیکشن اور سکیورٹی خدشات کے پیش نظر ویزہ کلیرنس نہیں دے رہی
اتوار 12 جنوری 2014 23:22
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12 جنوری ۔2014ء) تحریک منہاج القرآن کے ترجمان نے کہا ہے کہ منہاج القرآن انٹرنیشنل بھارت میں ایک رجسٹرڈ این جی او ہے،ڈاکٹر محمد طاہر القادری کا دورہ بھارت منہاج القرآن انٹرنیشنل انڈیا اور وہاں کے مشہور تھنک ٹینک آبزرور ریسرچ فاؤنڈیشن نے مل کر ترتیب دیا تھا ،دونوں ادارے بھارتی اتھارٹیز سے رابطے میں تھے اور بھارتی حکام نے ان سے یہ وعدہ کیا تھا کہ ڈاکٹر محمد طاہر القادری کے دورے کے آغاز سے ایک ہفتہ قبل ویزہ جاری کر دیا جائے گا ۔
اس یقین دہانی کے بعد منہاج القرآن انٹرنیشنل انڈیانے شیخ الاسلام کا مکمل دورہ ترتیب دیا تھا۔بھارتی حکام نے چند روز قبل منہاج القرآن انٹرنیشنل انڈیا اور آبزرور ریسرچ فاؤنڈیشن کو بتایا کہ آئی بی سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر ویزہ کلیرنس نہیں دے رہی کیونکہ بھارت میں جنرل الیکشن بہت قریب ہیں اور انہیں ڈاکٹر طاہر القادری کے حوالے سے سنجیدہ نوعیت کے سیکیورٹی خدشات ہیں، ایسے حالات میں انڈیا کا ویزہ پروسیجر اجازت نہیں دیتا کہ ابھی ویزہ جاری کیاجائے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
عوام کیلئے مہنگائی کا ایک اور "تحفہ"، بجلی مہنگی کر دی گئی
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
-
حکومت کا کام دعویٰ کرنا نہیں، کام کر کے دکھانا ہے، شاہد خاقان عباسی
-
علی امین گنڈاپور پختونوں کے نام پر دھبہ اور غیرت پر سوالیہ نشان ہے
-
وفاقی وزیرداخلہ کی چینی قونصل جنرل سے ملاقات، دوطرفہ تعاون وچینی شہریوں کی سکیورٹی پر تبادلہ خیال
-
وزیرخارجہ کا اقتصادی سفارت کاری اور بیرون ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دینے کی کوششوں کی ضرورت پر زور
-
بانی چئیرمین نے اسٹیبلشمنٹ اور سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کی اجازت دے دی
-
8 فروری کو پِک اینڈ چُوز ہوا لیکن اداروں کے سربراہان ملوث نہیں تھے
-
اگر 9 مئی والوں سے مذاکرات ہوئے تو پھر آئندبڑا سانحہ ہوسکتا ہے
-
چین میں پاکستان کیلئے تیار ہونے والی پہلی ہنگور کلاس آبدوز کا افتتاح
-
غیر قانونی بھرتیاں کیس، پرویزالٰہی کی درخواست ضمانت 2مئی کو سماعت کیلئے مقرر
-
نوجوانوں کیلئے متعین کوٹے پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے ،وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کا وزیراعظم شہباز شریف کو خط
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.