بھارت کا ملک کو پولیوسے مکمل پاک کرنے کا اعلان ،تین سال سے کوئی کیس سامنے نہیں آیا،عالمی ادارہ صحت 11فروری کو تصدیق کرے گا،بھارتی میڈیا
پیر 13 جنوری 2014 22:04
نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13 جنوری ۔2014ء) بھارتی وزارت صحت نے دعویٰ کیا ہے کہ ملک بھر سے پولیو کا مکمل خاتمہ کردیا گیا ہے ،بھارت میں پولیو کا آخری مریض تین سال قبل رپورٹ کیا گیا تھا اس کے بعد سے اب تک اس مرض کا کوئی کیس سامنے نہیں آیا۔ بھارت نے یہ کامیابی بڑے پیمانے پر مسلسل حفاظتی ٹیکوں کے پروگرام کے ذریعے حاصل کی ہے۔
(جاری ہے)
بھارتی میڈیا کے مطابق پیر کو وزارت صحت نے عالمی سطح پر پولیو کے خاتمے کی مہم کے ایک بیان میں کہا کہ بھارت نے 13 جنوری کو پولیو کو جڑ سے ختم کرنے کی سمت میں بڑا قدم اٹھا لیا ہے،اگرچہ بھارتی حکومت نے پیر کو کو ملک کو پولیوسے پاک کرنے کا اعلان کردیا ہے تاہم عالمی ادارہ صحت ڈبلیو ایچ او جانچ کے بعد بھارت کے اس اعلان پر 11 فروری کو ہی مہر لگائے گا۔
بیان کے مطابق اس سے قبل بھارت نے 1970 کی دہائی میں چیچک کو جڑ سے ختم کرنے کا کارنامہ انجام دیا تھا، اس کے بعد پولیو دوسری ایسی بیماری ہے جسے ویکسی نیشن کے ذریعہ مٹایا گیا ہے۔بھارت میں یونیسیف کے سربراہ نے اسے ’سنگِ میل‘ سے تعبیر کرتے ہوئے کہاکہ پولیو میں کامیابی سے حوصلہ پا کر بھارت نے اب شہری صحت کے شعبے میں نئے اہداف طے کیے ہیں۔مزید اہم خبریں
-
پاکستان میں عسکریت پسندوں کے حملے، اپریل میں ستر ہلاکتیں
-
نیا قرض پروگرام، آئی ایم ایف کا پنشن پر ٹیکس اور ادائیگی کی مدت کم کرنے کا مطالبہ
-
عمران خان نے نئی نیب انکوائری میں طلبی کا نوٹس اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا
-
ہم اپنی آئینی حدود کو بخوبی جانتے ہیں، آرمی چیف
-
کینیڈین بینکوں میں جعل سازی کرنیوالے افراد کیخلاف مقدمات درج، بیشتر پاکستانی شامل
-
شہبازشریف کو سب سے زیادہ خطرے اپنے گھر والوں اور ان سے ہے جو لے کر آئے، فواد چوہدری
-
حکومت صوبے میں امن کی بحالی کیلئے سخت اقدامات کر رہی ہے،مراد علی شاہ
-
پاک چین دوستی کو نقصان پہنچانے کیلئے دشمن کوشش کر رہا ہے،محسن نقوی
-
وزیرِاعلیٰ پنجاب سے امریکی سفیر کی ملاقات
-
لاہور ہائیکورٹ کی پنجاب بھر کے ڈپٹی کمشنرز کو پولی تھین بیگز سے متعلق پالیسی بنانے کی ہدایت
-
جب تک سب مل کر نہیں بیٹھیں گے سیاسی عدم استحکام رہے گا،رانا ثناءاللہ
-
جہاں آمدنی ہے وہاں ٹیکس لگانا چاہئے،مفتاح اسماعیل
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.