کراچی،مالکان کا تشدد،دس سالہ بچے کی چھٹی منزل سے چھلانگ،گورنر نے نوٹس لے لیا
بدھ 15 جنوری 2014 11:48
ملتان/کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 15جنوری 2014ء) کراچی کے علاقے کلفٹن میں دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا ہے جہاں 10 سالہ گھریلو ملازم بچے نے مالکان کے بدترین تشدد کے بعد جان بچانے کے لیے عمارت کی چھٹی منزل سے چھلانگ لگا دی،دنیا نیوز کی خبر پر گورنر سندھ کے نوٹس لینے کے بعد پولیس نے مالک کو حراست میں لے لیا۔ گھریلو ملازم بچوں کے ساتھ ناروا سلوک اور تشدد معمول بن چکا ہے۔کلفٹن کے علاقے میں ڈاکٹر منیر کے گھر پر کام کرنے والے 10 سال کے بچے ہریش چند کو مبینہ طور پر بدترین تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ہریش کے رشتے داروں کے مطابق بچے کو 2 ماہ قبل ملازمت پر رکھا گیا تھا۔مالکان نے بچے پر چوری کا الزام لگا کر بدترین تشدد کیا۔ہریش نے جان بچانے کے لیے عمارت کی چھٹی منزل سے چھلانگ لگا دی۔
(جاری ہے)
تحریک انصاف کے رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان نے بچے کو تشویش ناک حالت میں جناح ہسپتال پہنچایا گورنرسندھ نے آئی جی پولیس سے فوری رپورٹ طلب کر لی اور حکم دیا کہ واقعے کی تحقیقات کرا کے مکمل رپورٹ پیش کی جائے جس کے بعد پولیس حرکت میں آ گئی اور مالک مکان ڈاکٹر منیر کو حراست میں لے لیا ہے۔
ہریش چند کے ساتھی اور واقعے کے عینی شاہد ساجن کے مطابق ہریش کو صبح سے چوری کے الزام میں تشدد کا نشانہ بنایا جا رہا تھا،اس نے چھلانگ نہیں لگائی۔دریں اثناء ملتان میں موبائل چوری کا الزام لگا کر خاتون ٹریفک وارڈن نے بیٹے کی مدد سے دس سالہ ملازم کو وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنا ڈالا،ماں اور بیٹا بچے کو الٹا لٹکا کر ڈنڈے برساتے رہے،ہسپتال میں بچے کی حالت تشویشناک ہے۔شجاع آباد کے دس سالہ وحید کا غریب ہونا جرم بن گیا۔گھریلو حالات میں بہتری کیلئے اس نے ملتان کی سینئر ٹریفک وارڈن تہمینہ کے ہاں دوہزار ماہوار پر ملازمت کی،تین ماہ بعد ہی اس پر موبائل چوری کا الزام لگ گیا۔تہمینہ نے نہ صرف اسے خود وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا بلکہ اس کا بیٹا بھی غصہ اتارتا رہا،دونوں بچے کو الٹا لٹکا کر اس پر ڈنڈے برساتے رہے۔تہمینہ کے ہمسایوں نے،،، شدید زخمی وحید کو اس کے والدین تک پہنچایا ، ٹریفک وارڈن تہمینہ نے نہ صرف الزامات کی تردید کی بلکہ مدعا ہمسایوں پر ہی ڈال دیا۔تشدد کا نشانہ بننے والے وحید کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔مزید اہم خبریں
-
عوام کیلئے مہنگائی کا ایک اور "تحفہ"، بجلی مہنگی کر دی گئی
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
-
حکومت کا کام دعویٰ کرنا نہیں، کام کر کے دکھانا ہے، شاہد خاقان عباسی
-
علی امین گنڈاپور پختونوں کے نام پر دھبہ اور غیرت پر سوالیہ نشان ہے
-
وفاقی وزیرداخلہ کی چینی قونصل جنرل سے ملاقات، دوطرفہ تعاون وچینی شہریوں کی سکیورٹی پر تبادلہ خیال
-
وزیرخارجہ کا اقتصادی سفارت کاری اور بیرون ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دینے کی کوششوں کی ضرورت پر زور
-
بانی چئیرمین نے اسٹیبلشمنٹ اور سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کی اجازت دے دی
-
8 فروری کو پِک اینڈ چُوز ہوا لیکن اداروں کے سربراہان ملوث نہیں تھے
-
اگر 9 مئی والوں سے مذاکرات ہوئے تو پھر آئندبڑا سانحہ ہوسکتا ہے
-
چین میں پاکستان کیلئے تیار ہونے والی پہلی ہنگور کلاس آبدوز کا افتتاح
-
غیر قانونی بھرتیاں کیس، پرویزالٰہی کی درخواست ضمانت 2مئی کو سماعت کیلئے مقرر
-
نوجوانوں کیلئے متعین کوٹے پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے ،وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کا وزیراعظم شہباز شریف کو خط
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.