پاکستان کی سرمایہ کاری پالیسی خطہ میں سب سے بہترین ہے ، ایف پی سی سی آئی
بدھ 15 جنوری 2014 13:22
کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 15جنوری 2014ء) وفاق ایوان ہائے صنعت و تجارت(ایف پی سی سی آئی)کے صدر زبیر احمد ملک نے کہا ہے کہ پاکستان کی سرمایہ کاری پالیسی خطہ میں سب سے بہترین ہے جس میں بے شمار مراعات، ٹیکس چھوٹ، ڈبل ٹیکسیشن سے نجات، منافع کی بیرون ملک منتقلی اور مقامی پارٹنر کی ضرورت نہ ہونے کو یقینی بنایا گیا ہے، برطانوی صحافیوں کے ایک وفد سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دوستانہ پالیسیوں سے سبب چھ سو کثیر القوامی کمپنیاں پاکستان میں کاروبار کر رہی ہیں۔
جن میں سے ایک سو برطانوی ہیں دیگر بہت سی بین الاقوامی کمپنیاں پاکستان میں سرمایہ کاری کرنا چاہتی ہیں، جنھیں مغربی میڈیا مسلسل خوفزدہ کر رہا ہے ،مغربی ذرائع ابلاغ ہمیں دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پارٹنر کہتا ہے مگر ہماری لا زوال قربانیوں کو نظر انداز کرتے ہوئے دنیا کو منفی تصویر دکھانے میں مصروف ہے تاہم اسکے باوجود چین،کوریا، بھارت، عرب ممالک اور دیگرپاکستان میں بھاری سرمایہ کاری کر رہے ہیں اسلئے مغربی سرمایہ کار بھی بلا خوف و خطرپاکستان کا رخ کریں اور رہائش، نقل و حمل، صحت، تعلیم، معدنی ذخائراور تھر کول کے شعبوں میں سرمایہ لگائیں۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید تجارتی خبریں
-
پاکستان میں موبائل فون کی درآمد میں بڑا اضافہ ہوگیا
-
سونے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان
-
پاکستان اسٹاک مارکیٹ ملکی تاریخ میں پہلی بار73ہزار پوائنٹس کی حد عبور کرنے کے بعد مندی کا شکار ہو گئی اور انڈیکس 72ہزار پوائنٹس کی سطح سے نیچے گر گیا جبکہ 100انڈیکس میں 1ہزار پوائنٹس سے زاید کی کمی دیکھنے ..
-
انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر گھٹ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر مہنگا
-
زری پالیسی کمیٹی کا پالیسی ریٹ 22 فیصد پربرقراررکھنے کا فیصلہ
-
غیر ملکی سرمایہ کاروں کو سرمایہ کاری کیلئے سازگار ماحول میسر ہے، صوبائی وزیر چوہدری شافع حسین کی آسٹریا کی سفیر سے گفتگو
-
عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں معمولی کمی
-
ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں ایک ہفتے کے دوران استحکام رہا
-
برائلر گوشت کی قیمت میں15روپے کلو اضافہ
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتے کے دوران سونا4300روپے سستا ہو گیا
-
انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو اور برطانوی پونڈ بھی مہنگا ہو گیا
-
ایس ای سی پی نے سٹڈی ناؤ پے لیٹر ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا لائسنس دیدیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.