قابض اسرائیلی فوج کی غزہ کی پٹی میں متعدد مقامات پر بمباری، کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی
بدھ 15 جنوری 2014 15:33
غزہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 15جنوری 2014ء) قابض اسرائیلی فوج کی غزہ کی پٹی میں متعدد مقامات پر بمباری کے نتیجے میں کئی مکانات کو نقصان پہنچا تاہم کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ غزہ کے سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ صہیونی فوجی جنگی جہازوں نے البلح کے مقام پر القدس بریگیڈ کے تربیتی مرکز پربمباری کی۔
(جاری ہے)
ادھر وسطی غزہ میں شام کو صہیونی فوجی جنگی جہازوں نے النصیرات کے مقام پر عزالدین القسام شہید بریگیڈ کے مراکز پر گولہ باری کی جس کے نتیجے میں ایک تین سالہ بچہ محمد بھجت دلال معمولی زخمی ہوگیا۔
زخمی بچے کو شہدا اقصی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں اس کی حالت خطرے سے باہر بتائی گئی ہے۔ عینی شاہدین کے مطابق غزہ کی پٹی کے شمالی اور جنوبی علاقوں میں بھی زور دار دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں تاہم دھماکوں کے نتیجے میں ہونیوالے کسی بھی قسم کے نقصان کی تفصیلات سامنے نہیں آسکی ہیں۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
فرانس کی طرف سے اسرائیلی آباد کاروں پرپابندیوں کی دھمکی
-
ٹرمپ نے امریکی تعلیم گاہوں میں جنگ مخالف ریلیوں کو بد ترین نفرت کا نام دے دیا
-
غزہ کو امداد کی ترسیل، عارضی بندرگاہ کی تعمیر شروع کر دی گئی ، پینٹاگان
-
ٹک ٹاک کی مالک کمپنی کا ایپ فروخت کرنے سے انکار
-
سڈنی، چاقوحملے میں جاں بحق پاکستانی گارڈ کی نمازجنازہ
-
مسجد نبوی ﷺمیں ایک ہفتہ کے دوران 60 لاکھ زائرین کی آمد
-
گزشتہ سال دنیا کے 28 کروڑ افراد شدید غذائی قلت کا شکار رہے، اقوام متحدہ
-
ملائیشیا کے سابق وزیر اعظم کو انسداد بدعنوانی کی تحقیقات کا سامنا
-
پاکستان کیساتھ مضبوط رشتہ ہے، امریکا نے اختلافات کی خبروں کو مسترد کردیا
-
اسرائیلی بمباری میں ننھا بچہ زخمی، چہرے پر 200 ٹانکے لگے
-
غزہ سے ملنے والی اجتماعی قبروں میں فلسطینیوں کو زندہ دفن کیے جانے کا دعوی
-
فلسطینیوں پرمظالم پر امریکی جامعات میں احتجاج شدت اختیارکرگیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.