کوچ پاکستانی ہو یا غیر ملکی اس میں کوئی حرج نہیں ،ذمہ دار ہونا چاہیے ‘ شاہد آفریدی ،سلیکشن کمیٹی کو تیس سے پینتیس با صلاحیت کھلاڑیوں کی فہرست ہر وقت تیار رکھنی چاہیے ‘ آل راؤنڈر کی گفتگو۔ تصحیح شدہ
اتوار 19 جنوری 2014 18:30
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19 جنوری ۔2014ء) آل راؤنڈر شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ کوچ پاکستانی ہو یا غیر ملکی اس میں کوئی حرج نہیں لیکن اسے ذمہ دار ہونا چاہیے ، غیر ملکی کوچ اچھا ہو تو تقرری میں کوئی حرج نہیں لیکن ایسا نہیں ہونا چاہیے کہ جو پرفارم نہ کرنے والوں کو سلام کا جواب بھی نہ دے،پاکستان کی اے ٹیم دوبارہ بنائی جائے، سلیکشن کمیٹی کو تیس سے پینتیس با صلاحیت کھلاڑیوں کی فہرست ہر وقت تیار رکھنی چاہیے ۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے کہا کہ قومی ٹیم کا کوچ ایسا ہونا چاہیے جسکی کوئی لابنگ نہ ہو اور وہ کھلاڑیوں کو اعتماد دے سکے ۔ کوچ پاکستانی ہو یا غیر ملکی اسے ذمہ دار ہونا چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ نئے ٹیلنٹ کو ایک روزہ اور ٹی ٹونٹی میں جگہ ملنی چاہیے ۔(جاری ہے)
سلیکشن کمیٹی کو تیس سے پینتیس با صلاحیت کھلاڑیوں کو متبادل کے طور پر تیار رکھنا چاہیے ۔
انہوں نے کہا کہ اے ٹیم دوبارہ بنائی جانی چاہئیں تاکہ وہاں سے سیکھ کر لڑکے اوپر آ سکیں۔ انہوں نے کہا کہ کرکٹ کے فروغ کے لئے ڈومیسٹک کرکٹر کا ڈھانچہ مضبوط بنانا ہوگا لیکن اسکے سٹرکچر میں بار بار تبدیلی نقصان دہ ثابت ہو گی ۔ انہوں نے ایشیاء کپ کے بنگلہ دیش میں انعقاد کے حوالے سے کہا کہ اس حوالے سے بورڈ نے فیصلہ کرنا ہے ۔ اگر ایشیاء کپ بنگلہ دیش میں ہوتا ہے تو پھر کھلاڑیوں کو بنگلہ دیش میں ہونے والی پریمیر لیگ میں کھیلنے کی اجازت بھی ملنی چاہیے ۔ شاہد آفریدی نے کہا کہ وہ کوہاٹ میں اپنے گاؤں میں ہسپتال کھولیں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
ٹی ٹونٹی ورلڈکپ سکواڈ کے ممکنہ کھلاڑی کل امریکی ویزے کیلئے اپلائی کریںگے
-
محسن نقوی نے قومی کرکٹ ٹیم میں اتحاد کے مسائل کا اعتراف کرلیا
-
بابر اعظم کو کب تک قومی ٹیم کا کپتان بنایا گیا ہے؟ چیئرمین پی سی بی بول پڑے
-
بابر اعظم مشترکہ طور پر کامیاب ترین ٹی ٹونٹی کپتان بن گئے
-
قومی کرکٹ ٹیم کے نئے کوچز نے اپنی حکمت عملی شیئر کردی
-
احسان اللہ کے علاج میں غفلت، چیئرمین پی سی بی کا ذمہ دار افراد کیخلاف ایکشن کا اعلان
-
بابر اعظم نے ٹی 20 میں زیادہ میچز میں کپتانی کرنے کا آسٹریلیا کے سابق کپتان ایرون فنچ کا ریکارڈ برابر کر دیا
-
جو 19 سال تک نہ ہوا، وہ آج ہو گیا
-
کیویز کو شکست، پاکستان سیریز میں شکست سے بال بال بچ گیا
-
شاہین آفریدی نے ٹی ٹونٹی کرکٹ میں منفرد کارنامہ انجام دے دیا
-
کپتان بابر اعظم کی اچھی اننگ کے باوجود دیگر بلے باز متاثر کن بلے بازی کرنے میں ناکام
-
بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ چوکے لگانے والے بلے باز بن گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.