فاٹاسیکرٹریٹ حکام فاٹا کی ترقی کیلئے وفاقی اداروں سے رابطے مزید موثربنائیں،گورنرخیبرپختونخوا
پیر 20 جنوری 2014 20:15
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20 جنوری ۔2014ء) گورنرخیبرپختونخوا انجینئرشوکت اللہ نے فاٹا میں ترقیاتی کاموں کی رفتار کو مزید تیز کرنے کیلئے فاٹا سیکرٹریٹ کے حکام کو ہدایت کی ہے کہ فاٹا کی ترقی سے متعلق صدرمملکت کی جانب سے دیے گئے احکامات کے حوالے سے متعلقہ وفاقی اداروں سے رابطے مزید موثربنائے جائیں۔وہ پیر کے روز گورنرہاؤس پشاورمیں صدرمملکت ممنون حسین کے دورہ پشاور اور اعلانات کے تناظر میں ایک اعلی سطحی اجلاس کی صدارت کررہے تھے، جس میں صدرمملکت کے احکامات پر عملدرآمد کاجائزہ لیاگیا۔
اجلاس میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری فاٹا ارباب محمدعارف، سیکرٹری لاء اینڈ آرڈر، سیکرٹری سوشل سیکٹر اور دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔ اس موقع پر گورنر کواب تک ہونیو الی پیش رفت اور اقدامات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔(جاری ہے)
اجلاس میں بتایاگیا کہ فاٹا کی ترقی کے حوالے سے صدر مملکت کے احکامات پر عملدرآمد شروع کردیاگیاہے۔ اس موقع پر گورنرنے ہدایت کی کہ ماڈل تعلیمی اداروں کیلئے ایسے مقامات کا تعین کیاجائے جن سے بیک وقت دو ایجنسیوں کے طلباء فائدہ اٹھاسکیں۔
انہوں نے نوجوانوں کیلئے تربیتی پروگراموں اور اعلی تعلیم حاصل کرنے والے قبائلی طلباء کیلئے سکالرشپس کے اجراسمیت دیگر اعلانات پرعملدرآمد کیلئے اقدامات کو تیزکرنے کی ہدایات کیں تاکہ فاٹا کے عوام کے مسائل بلاتاخیرحل ہوسکیں۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
قائد ن لیگ کے دیرینہ ساتھی ،سابق ایم این اے میاں افضل حسین تارڑدل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے
-
رواں سال مسلسل چوتھے مہینے میں بھی مختلف موبائل فونز کی قیمتوں میں کمی
-
ق*نصف درجن شادیاں کرنے والی دلہن گروہ سمیت گرفتار ۔ عدالت نے مقدمہ ڈسچارج کردیا
-
نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس میں ملازمتوں کی تاریخ میں توسیع کردی گئی ہے، ترجمان
-
نادرا کا سائبر سیکیورٹی سسٹم مزید مضبوط کرنے کا فیصلہ
-
طاقت کی دھمکیوں سے نہ کسی کو فائدہ ہوا اور نہ ہوگا،اعظم نذیر تارڑ
-
ْاسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی خواہش نے پی ٹی آئی کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا،رانا تنویر حسین
-
ووٹ کو عزت ملی ہوتی تو 8 فروری کو نتائج مختلف ہوتے، جاوید لطیف
-
پی ٹی آئی فوج کے بعد حکومت سے بھی مذاکرات کریگی، فیصل واوڈا
-
پاکستان ڈیجیٹل کرنسی کی جانب جانے کا سوچ رہا ہے، وزیر خزانہ
-
p تحریک انصاف کا 3مئی کو فیصل آباد میں جلسہ عام کا اعلان
-
پاکستان کو نمایاں مشکلات کا سامنا ہے،ایم ڈی آئی ایم ایف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.