سپریم کورٹ نے جڑواں شہر میں سی این جی سٹیشن کھولنے کے خلاف حکومتی اپیل خارج کر دی،ایس این جی پی ایل کو سی این جی سٹیشن بند کرنے کا کوئی اختیار نہیں،وکیل کا موقف
پیر 20 جنوری 2014 20:44
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20 جنوری ۔2014ء) سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے وفاقی حکومت کی جانب سے اسلام آباد ہائی کورٹ کے جڑواں شہر میں ہفتے میں تین دن سی این جی کھلی رکھنے کے فیصلے کے خلاف دائر اپیل خارج کر دی۔تفصیلات کے مطابق سی این جی مالکان نے ایس این جی پی ایل کی جانب سے ای این جی سٹیشنز کو غیر معینہ مدت تک قدرتی گیس کی سپلائی منقطع کرنے کے خلاف اپیل دائر کی تھی جسے منظور کرنے کے بعد عدالت نے پرانے شیڈول کے مطابق سی این جی سٹیشن کھولنے کے احکامات جاری کر دئیے تھے۔
ان احکامات کے خلاف وفاقی وزارت پٹرولیم و قدرتی وسائل نے خواجہ فاروق مہتہ ایڈوکیٹ کے زریعے سپریم کورٹ میں اپیل کی۔سماعت کے دوران کے دوران سی این جی مالکان کے وکیل ملک قمر افضل نے موقف اختیار کیا کہ ایس این جی پی ایل کو سی این جی سٹیشنز کی گیس بند کرنے کا کوئی اختیار نہیں اور اس کا فیصلہ مشترکہ مفادات کی کونسل ہی کر سکتی ہے۔(جاری ہے)
انھوں نے کہا کہ ایس این جی پی ایل کے بورڈ میں عوام یا سی این جی کا کوئی نمائندہ نہیں اور سارے فیصلے صنعتکار کرتے ہیں جنکی گیس بند نہیں۔ سپریم کورٹ کے جج صاحبان جسٹس ناصر المک، جسٹس مسلم ہانی اور جسٹس ثاقب نثار نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد حکومت کی اپیل خارج کرتے ہوئے مقدمہ مزید سماعت کے لئے اسلام آباد ہائی کورٹ بھجوا دیا۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
علی امین گنڈاپور کیلئے نئی مشکل کھڑی ہوگئی
-
علی امین گنڈا پور، عمر ایوب اور شبلی فراز کو اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کا اختیار دیا ہے، عمران خان
-
اسٹیبلشمنٹ اور عمرا ن خان ڈیل کا علم نہیں ہے، کالے شیشوں کے تمام پرمٹ منسوخ کررہے ہیں ، محسن نقوی
-
'اسلام پسند' ریلی کے بعد جرمن وزیر کا سخت کارروائی پر زور
-
اے ایس پی شہر بانو شادی کے بندھن میں بندھ گئیں‘ ویڈیو اور تصاویر وائرل
-
کمزور ، کھوکھلی بنیاد والی حکومت کی مدت پوری ہوتے ہوئے دکھائی نہیں دے رہی ‘ شاہد خاقان عباسی
-
پاکستان اور سعودی عرب کے معاشی تعلقات نئے دور میں داخل ہو چکے، وزیراعظم
-
ای خدمت مرکز گوجرانوالہ میں عوام کی سہولت کیلئے نادرا کی خدمات بھی میسر ہو گئیںٌ
-
190 ملین پاؤنڈ کیس، عمران خان اور بشریٰ بی بی کے علاوہ 8 نام ای سی ایل سے خارج
-
آئین کے تحت سینیٹ کا رکن وزیراعظم نہیں بن سکتا تو ایک سینیٹر ڈپٹی وزیر اعظم کیسے بن سکتا ہے؟.ماہرین آئینی امور کاسوال
-
بشام میں چینی انجینئرز پر حملے میں ملوث 4 دہشت گرد گرفتار
-
فواد چوہدری نے بنیادی اصلاحات پر تمام سیاسی جماعتوں سے متفق ہونے کی اپیل کردی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.