کرم ایجنسی اور ہنگو میں سکیورٹی فورسز پر چیک پوسٹوں پر حملے کے نتیجے میں دو اہلکار شہید،سکیورٹی فورسز کی کارروائی کے نتیجے میں 25شدت پسند مارے گئے ،مارے گئے شدت پسندوں کا تعلق قصہ خوانی بازار اور بنوں میں فوج پر ہونے والے حملوں سے بتایا جارتا ہے ،ذرائع
منگل 21 جنوری 2014 13:51
کرم ایجنسی/ہنگو/میرانشاہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21 جنوری ۔2014ء) کرم ایجنسی اور ہنگو میں سکیورٹی فورسز پر چیک پوسٹوں پر حملے کے نتیجے میں دو اہلکار شہید ہوگئے ، جبکہ میرانشاہ میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی کے نتیجے میں 25شدت پسند مارے گئے ۔اطلاعات کے مطابق کرم ایجنسی میں وسطی کرم کے علاقہ کنڈاو تالاب میں مسلح افراد نے چیک پوسٹ پر حملہ کردیا۔
حملے میں ایک اہلکار شہید ہوگیا مسلح حملہ آور چیک پوسٹ کو آگ لگا کر فرار ہوگئے ہنگو میں علاقہ توراوڑی میں لیویز کی چیک پوسٹ پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی جس سے ایک لیویز اہلکارشہید ہوگیا واقعہ کے بعد ملزمان فرار ہوگئے۔واقعہ کے بعد سیکیورٹی فورسز نے پورے علاقے کو گھیرے میں لے لیا دوسری جانب قبائلی علاقے شمالی وزیرستان میں میر علی کے مقام پر شدت پسندوں کے مشتبہ ٹھکانوں پر فوج کے فضائی حملوں میں کم سے کم 25 شدت پسند مارے گئے عسکری ذرائع کے مطابق پیر اور منگل کی رات شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں عسکریت پسندوں کے ٹھکانوں پر فضائی حملے کیے گئے جس میں 25 شدت پسند ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
عوام کیلئے مہنگائی کا ایک اور "تحفہ"، بجلی مہنگی کر دی گئی
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
-
حکومت کا کام دعویٰ کرنا نہیں، کام کر کے دکھانا ہے، شاہد خاقان عباسی
-
علی امین گنڈاپور پختونوں کے نام پر دھبہ اور غیرت پر سوالیہ نشان ہے
-
وفاقی وزیرداخلہ کی چینی قونصل جنرل سے ملاقات، دوطرفہ تعاون وچینی شہریوں کی سکیورٹی پر تبادلہ خیال
-
وزیرخارجہ کا اقتصادی سفارت کاری اور بیرون ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دینے کی کوششوں کی ضرورت پر زور
-
بانی چئیرمین نے اسٹیبلشمنٹ اور سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کی اجازت دے دی
-
8 فروری کو پِک اینڈ چُوز ہوا لیکن اداروں کے سربراہان ملوث نہیں تھے
-
اگر 9 مئی والوں سے مذاکرات ہوئے تو پھر آئندبڑا سانحہ ہوسکتا ہے
-
چین میں پاکستان کیلئے تیار ہونے والی پہلی ہنگور کلاس آبدوز کا افتتاح
-
غیر قانونی بھرتیاں کیس، پرویزالٰہی کی درخواست ضمانت 2مئی کو سماعت کیلئے مقرر
-
نوجوانوں کیلئے متعین کوٹے پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے ،وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کا وزیراعظم شہباز شریف کو خط
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.