راولپنڈی‘ پولیس نے سرچ آپریشن کے دور ان 85مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا ، تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل ، گرفتار ہونے والے زیادہ افراد کے پاس قومی شناختی کارڈ نہیں ، مقامی لوگ نہیں لگتے ، پولیس حکام ،حملہ آور کی عمر اٹھارہ سال کے لگ بھگ ہے ،حملے سے قبل تین مرتبہ موٹر سائیک پر گزرا تھا ،پولیس ذرائع ،تفتیشی ادارے علاقے میں نصب ٹیلی فون ٹاورز کی حامل کمپنیوں سے ٹیلی فون ریکارڈ طلب کر رہے ہیں ،رپورٹ
منگل 21 جنوری 2014 14:52
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21 جنوری ۔2014ء) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے جڑواں شہر راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں پولیس نے سرچ آپریشن کر کے 85 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا ، تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا میڈیا رپورٹ کے مطابق پولیس حکام نے بتایا کہ راولپنڈی کے مختلف علاقوں پیر ودھائی، رتہ امرال، گنج منڈی، فوجی کالونی، مہر کالونی، بنگش کالونی، ضیاء کالونی، ڈھوک نجو اور لوہاراں میں پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران 85 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے، حراست میں لئے گئے افراد سے تفتیش کی جا رہی ہے۔
پولیس کے مطابق گرفتار ہونے والوں میں زیادہ تر وہ لوگ ہیں جن کے پاس قومی شناختی کارڈ نہیں تھا یا ان کا علاقے میں قیام کا کوئی ثبوت نہیں گرفتار ہونے والوں میں مقامی لوگ بہت کم ہیں۔(جاری ہے)
پولیس کے مطابق ایک روز قبل جو پانچ مشتبہ لوگ پکڑے گئے تھے انہیں نامقلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ ان افراد میں ایک زخمی افغان باشندہ بھی شامل ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ سی سی ٹی وے فوٹیج سے معلوم ہوا ہے کہ کہ حملہ آور کی عمر اٹھارہ سال کے لگ بھگ ہے اور وہ حملے سے قبل تین مرتبہ اس مقام سے موٹر سائیک پر گزرا جس وقت اسے چند سکیورٹی اہلکار اکٹھے نظر آئے اس وقت اس کے دھماکہ کر دیا۔
تفتیشی ادارے علاقے میں نصب ٹیلی فون ٹاورز کی حامل کمپنیوں سے ٹیلی فون ریکارڈ طلب کر رہے ہیں تاکہ وہاں لوگوں میں کیے جانے والے رابطوں سے تحقیقات میں مدد لی جائے۔7
مزید اہم خبریں
-
خیبرپختونخوا: زیادہ تر خواتین امراض نسواں کے مسائل سے لاعلم
-
وزیر اعظم شہباز شریف عالمی اقتصاری فورم کے خصوصی اجلاس میں شرکت کے لیے سعودی عرب روانہ ہو گئے
-
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی مزار قائد پر حاضری ،اہلیہ بھی ہمراہ تھیں
-
چیف جسٹس کی سربراہی میں 3رکنی بینچ نے 5دن میں 46کیسز نمٹا دیئے، کیسز میں سے بیشتر 15 سال سے زیر التوا تھے
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف کا کسانوں کے لئے بڑا قدم،وفاقی حکومت کی طرف سے کسانوں سے گندم کی فوری خریداری کا حکم
-
گلا کٹ جائے آواز پھر بھی بانی پی ٹی آئی کی آئے گی، عمرایوب
-
حکومت پنجاب کا سکولوں میں فری انٹرنیٹ فراہم کرنے کا فیصلہ
-
گندم بحران:وفاقی حکومت نے گندم خریداری کا ہدف 14 لاکھ میٹرک ٹن سے بڑھا کر 18 ملین میٹرک ٹن کردیا
-
ججز کے خط کا معاملہ؛ اسلام آباد ہائیکورٹ نے متفقہ تجاویز سپریم کورٹ کو ارسال کر دیں
-
امریکی محکمہ خارجہ کی عربی ترجمان ہالہ غریط غزہ پر واشنگٹن کی پالیسی سے اختلاف کرتے ہوئے اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئیں
-
نسلی تعصب کے خاتمے کے 30 برس بعد جنوبی افریقہ کہاں کھڑا ہے؟
-
پاور ڈویژن نے سولر پاور پر فی کلو واٹ 2ہزار روپے فکسڈ ٹیکس عائد کرنے کی خبروں کی تردید کردی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.