حکومت سندھ کی ہدایت پر صوبے میں ہنگامی بنیادوں پر انسداد پولیو مہم شروع کرنے سے پولیو ورکرز کا شرکت کرنے سے انکار ،محکمہ صحت نے تحفظات دور کرانے کے لئے انہیں ملاقات کی دعوت نہیں دی ،اس لئے کسی بھی صورت پولیو مہم شروع نہیں کریں گے، لیڈی ہیلتھ وزیٹرز خیر النساء،مکمل سیکیورٹی دی گئی تو کل سے مہم شروع کردی جائے گی، سیکریٹری صحت اقبال درانی
بدھ 22 جنوری 2014 22:00
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22 جنوری ۔2014ء) حکومت سندھ نے صوبائی سیکریٹری صحت کو ہنگامی بنیادوں پر انسداد پولیو مہم شروع کرنے کی ہدایت کی ہے جبکہ پولیو ورکز نے مہم میں شرکت سے انکار کردیا ہے۔وزارت بلدیات کی جانب سے جاری بیان کے مطابق صوبائی وزیر سندھ شرجیل میمن نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ شر پسند کی تمام تر کوششوں کے باوجود انسداد پولیو مہم کو تیز کیاجائے گا، اس سلسلے میں سیکریٹری بلدیات اور صحت کو ہدایات جاری کردی گئی ہیں کہ وہ تعلقہ کونسل، یونین کونسلز، ضلعی کونسلوں میں لوکل گورنمنٹ کے ذیلی اداروں کے ذریعے ہنگامی بنیادوں پر انسداد پولیو مہم کو گلی اور محلے کی سطح پر شروع کریں۔
دوسری جانب سیکریٹری صحت سندھ اقبال درانی نے کہا ہے کہ مکمل سیکیورٹی دی گئی تو کل سے مہم شروع کردی جائے گی اور لیڈی ہیلتھ ورکرز کے پے اسکیل کے لئے کمیٹی بھی تشکیل دے دی گئی ہے جبکہ لیڈی ہیلتھ وزیٹرز کی انچارج خیرالنسا نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اس سلسلے میں محکمہ صحت نے تحفظات دور کرانے کے لئے انہیں ملاقات کی دعوت نہیں دی اس لئے کل سے کسی بھی صورت پولیو مہم شروع نہیں کریں گے۔(جاری ہے)
واضح رہے کہ گزشتہ روز کراچی کے علاقے قیوم آباد میں نامعلوم افراد نے انسداد پولیو ٹیم پر فائرنگ کرکے 2 خواتین سمیت 3 افراد کو جاں بحق کردیا تھا جس کے بعد پولیو ورکرز نے فوری طور پر مہم بند کردی تھی
مزید اہم خبریں
-
مذہبی سیاحت کو فروغ دے کرسکھوں سمیت مذہبی مقامات پرغیرملکیوں کو راغب کیا جاسکتا ہے ، وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی
-
بچوں کا اغوا مافیاز کے لیے منافع بخش تجارت
-
ملائشیا: مہاتیر محمد کو انسداد بدعنوانی تحقیقات کا سامنا
-
زرمبادلہ کے ملکی ذخائر میں جاری مالی سال کے دوران مجموعی طورپر4.120 ارب ڈالر اضافہ
-
نواز شریف کو پارٹی صدر بنانے کی تیاریاں،ن لیگ پنجاب کا ہنگامی اجلاس آج طلب
-
کاندھوں کی سیاست ختم کرنے کیلئے سیاستدانوں کو مل بیٹھنا ہوگا، رانا ثنااللہ
-
خواجہ آصف نے عمران خان پر سمجھوتے کیلئے دبا ئوڈالنے کا دعویٰ مسترد کر دیا
-
وزیر اعظم 28 اپریل ورلڈ اکنامک فورم میں شرکت کیلئے سعودی عرب روانہ ہوں گے
-
مارچ کے مہینے میں آئی ٹی برآمدات سب سے زیادہ رہیں، شہباز شریف
-
قومی اسمبلی کا اجلاس مقررہ وقت پر شروع ہو گا اس میں تاخیر نہیں ہو گی، سردارایاز صادق
-
عدت پوری کیے بغیربیوی کی بہن سے شادی غیرقانونی قرار، ہائیکورٹ کا تحریری فیصلہ جاری
-
پاکستان کے معاشی حالات بہتر ہو رہے ہیں، وزیر اعظم شہباز شریف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.