شام معاملہ ،دونوں فریقین کس حد تک مذاکرات کیلئے رضا مند ہیں ، اخضر ابراہیمی فریقین سے علیحدہ علیحدہ ملیں گے
جمعرات 23 جنوری 2014 13:18
دمشق (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23جنوری 2014ء) شام کے معاملے پر ہونے والے امن مذاکرات کیلئے اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی اخضر ابراہیمی فریقین سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کر کے اس بات کا اندازہ لگائیں گے کہ دونوں فریق کس حد تک مشترکہ مذاکرات کرنے کیلئے رضا مند ہیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق اخضر ابراہیمی ایک ایسے وقت یہ اقدام کر رہے ہیں جب شام کے تنازعے پر سوئٹزرلینڈ میں امن کانفرنس کا پہلا روز صدر بشار الاسد کے مستقبل کے حوالے سے تلخ تقسیم کے ساتھ ختم ہو گیا۔
امید کی جا رہی ہے کہ(آج) جمعے کے روز مشترکہ مذاکرات دوبارہ شروع ہو جائیں گے۔ابھی یہ واضح نہیں کہ کیا دونوں فریق آمنے سامنے مذاکرات میں شرکت کریں گے یا نہیں، تاہم اقوام متحدہ کا ابتدائی منصوبہ یہی تھا۔(جاری ہے)
امن کانفرس کے پہلے دن کے اختتام پر اقوامِ متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے پریس کانفرس سے خطاب کرتے ہوئے شام میں امن قائم کرنے پر زور دیا۔
انہوں نے کہاکہ بس بہت ہو گیا، شام کے تنازعے کے حل کیلئے مذاکرات کا وقت آ گیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ ہمیں کسی فوری کامیابی کی امید نہیں اس موقع پر شام کے لیے اقوامِ متحدہ اور عرب لیگ کے مشترکہ ایلچی اخضر براہیمی نے کہا کہ وہ شامی حکومت اور حزبِ مخالف کے وفود سے الگ الگ بات کریں گے اور انھیں امید ہے کہ فریقین جمعے کو ایک کمرے میں ملاقات کریں گے۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
بنگلادیش کو تاریخ کے شدید ترین ہیٹ ویو کا سامنا
-
طیارے کے ٹوائلٹ میں لڑکی کی ویڈیو بنانے پرفلائٹ اٹینڈنٹ برطرف
-
امریکہ میں الٹی چلنے والی گاڑی سوشل میڈیا پر وائرل
-
امریکا میں شرح پیدائش کم ترین سطح پرآگئی
-
تصویر کو شاعری میں بدلنے والا کیمرا ایجاد کرلیا گیا
-
بھارت،اسپتال میں بچے کی پیدائش کا بڑا بل، ماں نے بچہ فروخت کردیا
-
جاپان کے جزائر بونین میں 6.9 شدت کا زلزلہ
-
سید ندیم رضا سرور کو آسڑیلیا میں لانگ ٹائم سروس ایوارڈ دیا گیا
-
60 سالہ خاتون نے مس بیوٹی کوئین کا خطاب جیت لیا
-
غزہ میں 37 ملین ٹن ملبے کا اندازہ، صفائی میں 14 سال لگیں گے، اقوام متحدہ
-
بھارت ، خاتون کی ناک کی کیل کا پیچ ڈھیلا ہوکرپھیپھڑے میں چلا گیا
-
جنگ بندی تجاویز پر اسرائیلی ردعمل موصول ہوا ہے،حماس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.