کوئلے کے ذریعے بجلی پیدا کرنا پنجاب حکومت کا ایک انقلابی منصوبہ ہے‘ حنا پرویز بٹ
جمعرات 23 جنوری 2014 16:14
لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23جنوری 2014ء) پاکستان مسلم لیگ(ن) کی رہنماء و ممبر صوبائی اسمبلی حنا پرویز بٹ نے حکومت پنجاب کے کوئلے کے ذریعے بجلی پیدا کرنے کے منصوبے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ قو می اہمیت کے اس منصوبے سے تین سے پانچ برس کے دوران پنجاب میں کوئلے کے ذریعے نہ صرف 6000میگاواٹ بجلی پیداہوگی بلکہ کوئلے سے بجلی پیدا کرنے کے ان منصوبوں میں8سے 10 ارب ڈالر کی براہ راست سرمایہ کاری ہو گی، کوئلے کے ذریعے بجلی پیدا کرنے کے منصوبے سے بجلی کی قیمت بھی آدھی ہو جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے گذشتہ کئی دہائیوں کی غلط منصوبہ بندی اور حکمت عملی کے باعث پاکستان میں کم پیداواری لاگت سے بجلی کا حصول ممکن نہیں بنایا جاسکا۔پانی سے بجلی حاصل کرنے کے حوالے سے بھی خاطر خواہ کام نہیں ہواصرف کاغذی کارروائیاں کی گئی ہیں۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ کوئلے کے ذریعے بجلی کی پیداوار پر مبنی اس منصوبے کا مقصد پرائیویٹ شعبے کی حوصلہ افزائی اور رہنمائی کر کے اس شعبے کو حکومت کی ان کوششوں میں شامل کرنا ہے جووہ توانائی کے بحران کو ختم کرنے کے لئے کر رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہپاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت عوام سے کئے گئے تمام وعدے پورے کرے گی ۔ملک کو ترقی اور امن کا گہوارہ بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔مسلم لیگ ن کی قیادت ملک کو تمام بحرانوں سے نجات ،مہنگائی کے خاتمہ اور ملکی خوشحالی کیلئے عملی اقدامات اٹھارہی ہے‘ عوام کو ریلیف دینا اور وطن عزیز کو ترقی کی راہ پہ گامزن کرنا مسلم لیگ ن کی قیادت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے‘ توانائی بحران کے خاتمہ کیلئے حکومتی کاوشیں قابل تحسین ہے ۔مزید قومی خبریں
-
بجٹ میں بزنس کمیونٹی کی تجاویز کو ترجیحی بنیادوں پر شامل کیا جائے گا، جام کمال خان
-
ایک ہفتہ کے دوران پیاز29،ٹماٹر24 اورآلو 22 روپے سستے ہوئے ہیں،عظمی بخاری
-
پاکستان کے تمام لوگ اور سیاسی جماعتیں فلسطین کے منصفانہ کاز کی حمایت کرتی ہیں، سینیٹر مشاہد حسین سید
-
حکومت نہ صرف بجلی کی قیمتوں میں کمی کرے بلکہ سولر پینل کے پیکجز بھی دے، ناصرشاہ
-
اپریل سندھ کی پارلیمانی تاریخ کا بہت اہم دن ہے، مراد علی شاہ
-
کراچی میں ادھار نہ دینے پر 60 سالہ دکان دار قتل
-
ملک بھر میں سڑکوں اور فٹ پاتھ پر سے تجاوزات 3 دن میں ختم کرنے کا حکم
-
فیصل جاوید اور انسداد دہشتگردی عدالت کے جج میں خوشگوار مکالمہ
-
بانی پی ٹی آئی سمجھتے ہیں کہ وہ بات نہیں کرنی چاہیے جو ملک اور اداروں کیلئے بہتر نہ ہو، وزیر اعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور
-
پیپلز پارٹی کو صرف سندھ تک محدود جماعت کہنے والے آج خود ایک صوبے تک محدود ہو چکے ہیں، فیصل کریم کنڈی
-
وزیراعلی خیبر پختونخوا کے خلاف اسلحہ، شراب برآمدگی کیس کی سماعت ملتوی
-
پی ٹی آئی والے دوبارہ فوج کو سیاست میں دھکیل رہے ہیں، فیصل کنڈی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.