بھارت ،پنچایت کے حکم پر لڑکی سے 12افرادکی اجتماعی زیادتی،لڑکی غیرقبائلی لڑکے سے محبت کرتی تھی ،دونوں شادی کرنا چاہتے تھے ،تمام ملزمان گرفتار کرلئے،پولیس
جمعرات 23 جنوری 2014 19:17
بیربھوم(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23 جنوری ۔2014ء) بھارت میں غیر قبائلی لڑکے سے محبت کرنے کے الزام میں پنچایت کے حکم پر لڑکی کو 12افرادنے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بناڈالا،لڑکی کو تشویشناک حالت میں ہسپتال داخل کرادیاگیا،جبکہ پولیس نے پنچایت کے سربراہ سمیت تمام ملزمان کو گرفتارکرلیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق جمعرات کوپولیس نے بتایا کہ عصمت دری کا یہ واقعہ ریاست مغربی بنگال کے بیربھوم ضلع میں پیش آیا، گاؤں کے بڑے بزرگوں کی نگرانی میں پنچایت کے حکم پر لڑکی کا ریپ کیا گیا ، لڑکی اس وقت ہسپتال میں ہے اور اس کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔
لڑکے پر بھی محبت کرنے کے جرم پر25ہزار روپے کا جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔پولیس نے کہاکہ گاؤ ں کے نمبردارسمیت تمام 13ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ،ضلعی پولیس کے سربراہ سی سدھاکر نے بتایاکہ راجارام پورگاؤں کی متاثرہ لڑکی کا پڑوس کے چوہاٹا گاں کے ایک غیر قبائلی لڑکے کے ساتھ تعلق تھا۔(جاری ہے)
یہ دونوں گذشتہ پانچ سال سے ایک دوسرے سے ملا کرتے تھے۔
انھوں نے مزید بتایا کہ شادی کی تجویز لے کر جب لڑکا لڑکی کے گھر گیا تو گاؤں والوں نے اسے دیکھ لیا اور پنچایت بلا لی۔ پنچایت کی کارروائی کے دوران لڑکے اور لڑکی کو ہاتھ باندھ کر بٹھایاگیا۔اس کے بعد گاؤں کے نمبردار بلائی مانڈی نے فیصلہ سنایا کہ دونوں کو 25-25ہزار روپے کا جرمانہ دینا ہوگا۔ لڑکے کے خاندان نے 25ہزار روپے کا جرمانہ بھر دیا جبکہ لڑکی کے خاندان والے جرمانہ بھرنے سے قاصر رہے۔جس پر پنچایت نے جرمانے کی عدم ادائیگی پر لڑکی سے ریپ کرنے کا حکم دیا۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
آسٹریلیا میں مقیم پاکستانی ڈاکٹر تصور اسلم بھٹہ کی لکھی گئی کتاب ”زبان یار من ترکی“ کی تقریب رُونمائی
-
برطانیہ کا اسرائیل کو اسلحہ برآمد کرنے کا نظام امریکا جیسا نہیں ، ڈیوڈ کیمرون
-
عازمین حج میں 40 ملین آب زم زم کی بوتلیں تقسیم کی جائیں گی، الزمازمہ کمپنی
-
وطن واپس آکر بہت خوش ہوں، شہزادہ ہیری
-
بھارت کو پاکستان کی عزت کرنی چاہیے، منی شنکر ائیر
-
سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیٹے کی سیاست کے میدان میں قدم رکھ دیا
-
امریکی سکھ شہری پر قاتلانہ حملے کے شواہد موجود ہیں،امریکا
-
سعودی عرب میں یکم جون سے موسم گرما کا آغاز ہوگا
-
قید سے رہا ہونے والامجرم اہلیہ سے بدلہ لے کردوبارہ جیل پہنچ گیا
-
بھارت میں خاتون نے 5 بچوں کو جنم دے دیا
-
سورج میں زمین سے 15 گٴْنا بڑا طوفان .
-
شادی شدہ مسلمانوں کے ناجائز تعلقات پر بھارتی عدالت کا فیصلہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.