حکومت گیس کی درآمد اور نئے ذخائر کی دریافت سمیت اس مسئلے کے حل کے لئے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے ، شاہد خاقان عباسی ، توانائی کا بحران چند ماہ میں حل نہیں ہو سکتا، حکومتی اقدامات کے نتیجہ میں بتدریج بہتری آئے گی ، وفاقی وزیر کی میڈیا سے گفتگو
جمعرات 23 جنوری 2014 21:38
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23 جنوری ۔2014ء) وفاقی وزیر پٹرولیم و قدرتی وسائل شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ حکومت گیس کی درآمد اور نئے ذخائر کی دریافت سمیت اس مسئلے کے حل کے لئے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے، توانائی کا بحران چند ماہ میں حل نہیں ہو سکتا، حکومتی اقدامات کے نتیجہ میں بتدریج بہتری آئے گی وہ جمعرات کو یہاں قائداعظم یونیورسٹی میں او جی ڈی سی ایل کی طرف سے تعمیر کئے جانے والے گرلز ہاسٹل کی افتتاحی تقریب سے خطاب کے بعد میڈیا سے گفتگو کررہے تھے اس موقع پر وفاقی سیکرٹری پٹرولیم عابد سعید، ایم ڈی او جی ڈی سی ایل ریاض احمد خان اور قائداعظم یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر معصوم یاسین زئی بھی موجود تھے۔
شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ تعلیم کے شعبہ میں نجی شعبہ کی سرمایہ کاری قابل تحسین ہے اگر نجی شعبہ سرمایہ کاری نہ کرتا تو تعلیم کی صورتحال زیادہ خراب ہوتی۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ قائداعظم یونیورسٹی میں ہاسٹل کی تعمیر او جی ڈی سی ایل کی ذمہ داریوں میں سے ایک ہے کیونکہ وہ معاشرے کی خدمت پر یقین رکھتی ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ او جی ڈی سی ایل اسی طرز کی دوسری سہولیات فراہم کرنے کے لئے اقدامات کریگی۔
تعلیم کے فروغ میں قائداعظم یونیورسٹی کے کردار کو سراہتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی معیاری تعلیم فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ بات انتہائی باعث مسرت ہے کہ قائداعظم یونیورسٹی میں پچاس فیصد طالبات تعلیم حاصل کر رہی ہیں، خواتین نے ہر شعبہ میں ترقی کی ہے اور مردوں کو پیچھے چھوڑا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ توانائی کا بحران کئی سال پرانا ہے، حکومت اس پر قابو پانے کے لئے مختلف اقدامات کر رہی ہے، چند ماہ میں یہ مسئلہ حل نہیں ہو سکتا تاہم اس میں بتدریج بہتری آئے گی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
علی امین گنڈا پور، عمر ایوب اور شبلی فراز کو اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کا اختیار دیا ہے، عمران خان
-
اسٹیبلشمنٹ اور عمرا ن خان ڈیل کا علم نہیں ہے، کالے شیشوں کے تمام پرمٹ منسوخ کررہے ہیں ، محسن نقوی
-
'اسلام پسند' ریلی کے بعد جرمن وزیر کا سخت کارروائی پر زور
-
اے ایس پی شہر بانو شادی کے بندھن میں بندھ گئیں‘ ویڈیو اور تصاویر وائرل
-
کمزور ، کھوکھلی بنیاد والی حکومت کی مدت پوری ہوتے ہوئے دکھائی نہیں دے رہی ‘ شاہد خاقان عباسی
-
پاکستان اور سعودی عرب کے معاشی تعلقات نئے دور میں داخل ہو چکے، وزیراعظم
-
ای خدمت مرکز گوجرانوالہ میں عوام کی سہولت کیلئے نادرا کی خدمات بھی میسر ہو گئیںٌ
-
190 ملین پاؤنڈ کیس، عمران خان اور بشریٰ بی بی کے علاوہ 8 نام ای سی ایل سے خارج
-
آئین کے تحت سینیٹ کا رکن وزیراعظم نہیں بن سکتا تو ایک سینیٹر ڈپٹی وزیر اعظم کیسے بن سکتا ہے؟.ماہرین آئینی امور کاسوال
-
بشام میں چینی انجینئرز پر حملے میں ملوث 4 دہشت گرد گرفتار
-
فواد چوہدری نے بنیادی اصلاحات پر تمام سیاسی جماعتوں سے متفق ہونے کی اپیل کردی
-
یورپی یونین میں مزید چارجنگ اسٹیشن لگائے جائیں، کار ساز ادارے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.