ہری پورمیں پی کے50 کے ضمنی انتخاب میں تحریک انصاف کے اکبر ایوب نے نواز لیگ کے قاضی اسد کو ہرادیا
جمعرات 23 جنوری 2014 22:46
ہری پور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23جنوری۔2014ء) ہری پورمیں پی کے50ہری پورکے لیے ہونے والے ضمنی الیکشن میں غیرحتمی نتیجہ کے مطابق تحریک انصاف کے اکبرایوب کامیاب ہوگئے ہیں بتایا جاتا ہے کہ ۔جبکہ اسغیرسرکاری نتیجہ کے مطابق انکے قریب ترین مسلم لیگ (ن)کے قاضی اسددوسرے نمبرپررہے ۔غیرسرکاری نتیجہ میں مزید بتایاگیا ہے کہ اکبرایوب نے25ہزار790 ووٹ حاصل کیے،جبکہ قاضی اسدنے19ہزار970ووٹ حاصل کیے۔دریں اثناء این اے69خوشاب کے الیکشن میں 93پولنگ اسٹیشنزکے غیر سرکاری نتیجے کے مطابق مسلملیگ ن کے ملک عزیز59016ووٹ لیکرآگے ہیں۔جبکہ تحریک انصاف کے عمراسلم 48112ووٹ لیکردوسرے نمبرپر ہیں۔دریں اثنائپی کے 50 ہری پور 2 میں ضمنی انتخاب کیلیے پولنگ صبح آٹھ بجے شروع ہوئی اور شام 5 بجے تک جاری رہی۔
(جاری ہے)
صبح شدید سردی اوردھند کے باعث پولنگ کا عمل سست روی کا شکار رہا۔
تاہم آہستہ آہستہ اس میں تیزی آتی گئی۔واضح رہے کہ پی کے 50 ہری پور 2 کی نشست تحریک انصاف کے رکن یوسف ایوب خان کی جعلی ڈگری کیس میں نااہلی کی وجہ سے خالی ہوئی تھی۔ادھر خوشاب کے حلقہ این اے 69 میں بھی پولنگ صبح آٹھ بجے شروع ہوئی۔ پولنگ اسٹیشن 208 پر مسلم لیگ ن اور تحریک انصاف کے حامیوں میں جھگڑے کے بعد پولنگ کا عمل کچھ دیر کے لئے روک دیا گیا۔ اس سے پہلے حلقے میں پولنگ کا وقت پانچ بجے سے بڑھاکر ایک گھنٹے یہاں پولنگ کاوقت پانچ سے بڑھا کرچھ بجے تک کردیا گیا تھا۔ حلقہ این اے 69 خوشاب کی نشست سابق وفاقی وزیر سمیرا ملک کے جعلی ڈگری پر نااہل ہونے کے بعد خالی ہوئی تھی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
خیبرپختونخواہ میں بلدیاتی ضمنی الیکشن، تحریک انصاف کلین سوئپ کرنے میں کامیاب
-
مرغی کے گوشت کی قیمت 1200 روپے کی ہوشربا سطح تک پہنچ گئی
-
نوازشریف کے پارٹی صدر بننے کا مطلب مزاحمتی بیانیہ نہیں ہے
-
موبائل ایپ پاک حج سے تمام انتظامات پیپر لیس کر دیے ، رہنمائی اور شکایات مکمل آٹومیٹ ہونگی
-
آرمی چیف سے ترک کمانڈر جنرل کی ملاقات، دفاعی تعلقات مضبوط بنانے کا عزم
-
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ترک بری افواج کے کمانڈر جنرل سیلکوک بیریکتر اوغلو کی ملاقا ت، باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ دفاعی تعاون کو مزید بڑھانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال
-
آرامکو نے گو پٹرولیم کے 40 فیصد حصص کا حصول کر لیا
-
صدر آصف علی زرداری نی ترک بری افواج کے کمانڈر ،جنرل سیلکوک بایراکتار اوغلو کو نشان پاکستان (ملٹری) سے نوازا
-
غزہ میں مستقل امن قائم کیے بغیر دنیا میں امن قائم نہیں ہو سکتا ، شہبازشریف
-
آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے 1.1 ارب ڈالر قسط کی منظوری دے دی
-
اسکاٹ لینڈ کے پہلے مسلم پاکستانی نژاد وزیراعظم نے استعفیٰ دیدیا
-
بھارتی وزیرخارجہ امیت شاہ ہیلی کاپٹر حادثے میں بال بال بچ گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.