توانائی بحران کے خاتمے کے لیے تھرکول کانفرنس میں وزیر اعلیٰ سندھ دو گھنٹے کی تاخیر سے پہنچے،وفاقی وزیر پیٹرولیم و قدرتی وسائل شاہد خاقان عباسی نے قائم علی شاہ کی آمد کے بعد ایک مرتبہ پھر تقریر کی
ہفتہ 25 جنوری 2014 21:04
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25 جنوری ۔2014ء) توانائی بحران کے خاتمے کے لیے تھرکول کانفرنس میں وزیر اعلیٰ سندھ دو گھنٹے کی تاخیر سے پہنچے ۔وفاقی وزیر پیٹرولیم شاہد خاقان عباسی کو دو بار تقریر کرنا پڑی ۔وزیرا علیٰ سندھ نے کہا کہ صوبے میں مردم شماری ضروری ہے لیکن بلدیاتی انتخابات کے لیے تیار ہیں ۔کراچی کے مقامی ہوٹل میں توانائی بحران پر کانفرنس کا انعقاد کیا گیا،جس میں توانائی بحران اور تھرکول پر مختلف تحقیقات رپورٹس پیش کی گئیں ۔
وفاقی وزیر پیٹرولیم و قدرتی وسائل شاہد خاقان عباسی نے بھی تفصیلی تقریر کی ساتھ ہی مہمان خصوصی وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کا انتظار بھی ہوتا رہا ۔انتظار کی انتہاء ہوگئی تو دو گھنٹے بعد وزیر اعلیٰ سندھ کی تقریب میں آمد ہوئی ۔(جاری ہے)
جس کے بعد وفاقی وزیر نے دوبارہ تقریر کی ۔وزیر اعلیٰ سندھ نے اپنی تقریر میں پہلے شاہد خاقان عباسی کی تعریف کی اور کہا کہ ان کی آمد نے واضح کردیا کہ وفاق تھرکول منصوبے کو اہمیت دیتا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ سندھ میں مردم شماری کی ضروری ہے لیکن اس سے قبل بلدیاتی انتخابات کرانے کے لیے تیار ہیں ۔وزیر اعلیٰ سندھ نے اعلان کیا کہ 31جنوری کو تھرکول کی مائننگ شروع ہوجائے گی ۔انہوں نے کہا کہ بیس ارب روپے تھرکول منصوبے خرچ کیے گئے ۔وفاقی حکومت سے مزید بجٹ درکار ہے ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ملک میں گرمی کی شدید لہر کے بعد محکمہ موسمیات نے 10 مئی سے ملک بھر میں بارشوں کی پیش گوئی کر دی
-
گیس پائپ لائن کی تکمیل: پاکستان اور ایران رستوں کی تلاش میں
-
ترقیاتی منصوبوں میں تاخیر نہیں ہونی چاہیے،وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز
-
برطانیہ میں شہزاد اکبر پر تیزاب پھینکنے کا مقدمہ شواہد نہ ملنے پر بند
-
وزارتِ قانون کے جسٹس شوکت صدیقی کی برطرفی کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا
-
حکومت کا پنشن اخراجات کنٹرول کرنے کیلئے ریٹائرمنٹ کی عمر بڑھانے کا عندیہ
-
ولادیمیر پوٹن کی پانچویں مدت صدارت کا آغاز
-
افغانستان میں افیون کی پیداوار میں واضح کمی پر کسانوں کی مزاحمت
-
معاشی اشاریے مثبت ہیں، عالمی جریدے بھی پاکستان کی معیشت کی تعریف کر رہے ہیں، وزیر اطلاعات
-
بچوں میں سمارٹ فون کا استعمال ذہنی دباﺅ اور صحت کے مسائل کا باعث بن رہا ہے
-
9 مئی کرنے اورکروانے والوں کو آئین کے مطابق سزا دینا ہوگی، ترجمان پاک فوج
-
وزارت قانون و انصاف نے جسٹس شوکت عزیز کی ریٹائرمنٹ کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.