کپا س کی بھرپورفصل حاصل کر نے کیلئے کاشتکارصرف محکمہ زراعت پنجاب کی منظورشدہ اقسام کاشت کریں ،محکمہ زراعت

پیر 27 جنوری 2014 17:18

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 27جنوری 2014ء) محکمہ زراعت نے کپا س کے کا شت کاروں کو کپا س کی بھرپورفصل حاصل کر نے کیلئے درج ذیل سفارشات پرعمل کرنے کی ہدایت کردی ۔کاشتکارصرف محکمہ زراعت پنجاب کی منظورشدہ اقسام کاشت کریں کیونکہ منظورشدہ اقسام بھرپورپیداواری صلاحیت کی حامل ہو نے کے ساتھ ساتھ نقصان د ہ کیڑوں اوربیماریوں کے خلاف موثر قوت مدافعت رکھتی ہیں۔

(جاری ہے)

پنجاب سیڈکونسل نے کپاس کی آئندہ فصل کیلئے 15نئی اقسام عام کاشت کیلئے منظور کی ہیں جن میں سے ایم این ایچ 886ایف ایچ 142 ایف ایچ118وی ایچ 259ب ی ایچ 178زیادہ پیداواری صلا حیت کی حامل ہیں۔ کپا س کی غیرمنظورشدہ اقسام کابیج ہرگزکاشت نہ کریں اگرکوئی ادار ہ یا کسا ن کپا س کی غیررجسٹرد اورغیرمنظورشدہ اقسام کابیج فروخت یا کاشت کر ے گا وہ نقصا ن کاخود ذمہ دار ہوگا۔

متعلقہ عنوان :