محکمہ زراعت پنجاب کی ٹماٹر کی فصل کو کیڑ ے سے محفوظ رکھنے کیلئے کا شت کاروں کوفوری اقداما ت کی ہدایت

پیر 27 جنوری 2014 17:18

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 27جنوری 2014ء) محکمہ زراعت پنجاب نے ٹماٹر کی فصل کو کیڑ ے سے محفوظ رکھنے کیلئے کا شت کاروں کوفوری اقداما ت کی ہدایت کی ہے ماہرین نے کہاہے کہ کا شت کاربہترپیدوار کے حصول کیلئے زمین میں موجود سنڈیاں تلاش کر کے انہیں فور ی تلف کردیں تا کہ ٹماٹر کی فصل کوکسی بھی قسم کے نقصان سے بچایاجاسکے نقصان د ہ کیڑے پھل پکنے کے آخری مراحل میں حملہ آورہوکرپھل کوسخت نقصان پہنچاسکتے ہیں۔

(جاری ہے)

ترجمان کے مطابق کیڑے کی سنڈی اگتے ہو ئے پودوں کو را ت کے وقت سطح زمین کے قریب سے کاٹ لیتی ہے اورد ن کے وقت پودوں کے قریب چھپی رہتی ہے ماہرین نے کہاہے کہ کاشت کا ر7زہر350گرام فی ایکڑکے حساب سے راکھ میں ملاکرٹماٹرکے پودوں کے اردگردبکھیردیں تا کہ امریکی سنڈی سے بچاؤممکن ہوسکے ۔

متعلقہ عنوان :