پیپلز پارٹی آج بھی بلدیاتی انتخابات کرانے کو تیار ہے، نثار کھوڑو
پیر 27 جنوری 2014 17:51
کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 27جنوری 2014ء) سندھ کے وزیر تعلیم نثار احمد کھوڑو نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی آج بھی بلدیاتی انتخابات کرانے کو تیار ہے۔ بلدیاتی انتخابات کے خلاف دوسرے لوگ عدالت گئے ہوئے ہیں اور وہ ہی التوا کے ذمہ دار ہیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینئر وزیر تعلیم کا کہنا تھا کہ پاکستان پیپلز پارٹی جمہوریت پر یقین رکھتی ہے اور عوام کے ووٹوں سے ہمیشہ اقتدار میں آتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ 1983 کے غیر جماعتی انتخابات کا بائیکاٹ کر کے غلطی کی تھی۔ وزیر تعلیم نے کہا کہ سندھ بھر سے نقل کلچر کا مکمل خاتمہ کر دیں گے ، انتہائی سخت اقدامات اٹھاتے ہوئے آئندہ سال سے سندھ کے تمام امتحانی مراکز پر رینجرز کی خدمات بھی حاصل کی جا سکتی ہیں۔
(جاری ہے)
اس موقع پر سینئر صوبائی وزیر تعلیم نثار کھوڑو نے 253 اساتذہ میں تقرر نامے تقسیم کیے جن میں 57 کا تعلق کراچی ، 38 کا تعلق میرپور خاص، اور 148 اساتذہ کا تعلق حیدر آباد سے ہے۔
وزیر تعلیم نے بتایا کہ آئندہ تین ماہ میں سات ہزار جے ایس ٹی اور بارہ ہزار پی ایس ٹی اساتذہ کو تقرر نامے جاری کیے جائیں گے۔ سینئر صوبائی وزیر تعلیم کا کہنا تھا کہ عالمی بینک کی جانب سے محکمہ تعلیم سندھ کیلئے 16 ارب روپے کا مالیاتی پلان منظور کر لیا گیا ہے جو کہ محکمہ تعلیم پر اعتماد کا اظہار ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
سعودی وزیر خارجہ کی اسحاق ڈار سے ملاقات
-
انوارالحق کاکڑ اور حنیف عباسی کی تکرار درحقیقت قومی خزانے کی چوری میں ملوث کرداروں کا اعتراف جرم ہے
-
پی ٹی اے نے ٹیکس ریٹرن فائل نہ کرنے والوں کی موبائل سمز بلاک کرنے کی تجویزمستردکردی
-
ایک اور آٹو کمپنی کا گاڑی کی قیمت میں لاکھوں روپے کی کمی کا اعلان
-
گرمیوں کے آغاز پر عوام پر نیا "بجلی بم" گرانے پر غور
-
چیف جسٹس کی مدت ملازمت میں توسیع شرم ناک عمل ہو گا
-
صنعت کار انڈسٹری لگائیں ، منافع کمانا آپ کا حق ہے‘بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں.رانا تنویر حسین
-
ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا، 27سو ارب کے محصولات کی ریکوری کیلئے قانون بن چکا ہے ، ملک موجودہ محصولات سے تین گنا زیادہ محصولات اکٹھا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے،محمد شہبا ز ..
-
سعودی عرب زراعت ، معدنیات، آئی ٹی،آئل ریفائنری ، سولر، پاورڈسٹری بیوشن اورپاور پروڈکشن میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی رکھتا ہے.وفاقی وزیرپیٹرولیم
-
ریونیوکلیکشن سب سے بڑا چیلنج ہے، سالانہ وصولیوں کا ہدف تین سے چار گنا کرپشن ،فراڈ اور لالچ کی نظر ہورہا ہے. شہبازشریف
-
بلاول بھٹو نے وزیراعظم سے ملاقات میں کابینہ میں شامل ہونے کیلئے مثبت جواب دیا
-
چیف جسٹس کی مدت کا فکس ہونا عدالت کے وسیع تر مفاد میں ہے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.