الحمرا آرٹ کونسل نے صحافیوں تک خبروں کی رسائی بند کرنے کیلئے ان کے داخلے پر پابندی لگا دی ‘ ذرائع
بدھ 29 جنوری 2014 13:55
لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29 جنوری 2014ء) الحمرا آرٹ کونسل نے صحافیوں تک خبروں کی رسائی بند کرنے کیلئے ان کے داخلے پر پابندی لگا دی ۔ ذرائع کے مطابق الحمرا آرٹ کونسل نے اپنی بے ضابطگیوں اور میرٹ سے ہٹ کر سرگرمیوں کو پوشیدہ رکھنے کے لئے صحافیوں پر الحمرا میں داخلے پر پابندی عائد کر دی ہے ۔ گزشتہ روز بھی ہال lاور ہال llکے اسٹیج منیجروں نے کسی بھی صحافی کو ڈرامہ کوریج کرنے کی اجازت نہ دی ۔
ان افسروں کو موقف تھا کہ انہیں ہدایات ملی ہیں کہ وہ صحافیوں کو کسی طور پر بھی بیک اسٹیج پر جانے کی اجازت نہ دیں ۔ انہوں نے کہا کہ ہم اعلیٰ افسروں کے احکامات کے تحت مجبور ہیں ۔اس فیصلے اداکاروں نے سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کوئی احمق ہی اس طرح کا فیصلہ کر سکتا ہے ۔(جاری ہے)
ہمارا اور صحافیوں کا چوری دامن کا ساتھ ہے ۔ اس طرح کے اقدامات سے ثقافت کو نقصان ہو گا اور اس طرح کے فیصلے کرنے والوں کو ہر پہلو کو مد نظر رکھنا چاہیے ۔
دوسری جانب صحافی حلقوں نے کہا ہے کہ ہم الحمرا آرٹ کونسل کی جانب سے صحافیوں کے داخلے پر پابندی کا کوئی جواز نہیں ۔ حکومت ایک طرف تو عوام کو اطلاعات تک رسائی کی فراہمی کی باتیں کرتی ہے اور دوسری جانب اس کے ماتحت ادارے صحافیوں کے داخلے پر پابندی لگاتے ہیں ۔ اس حوالے سے صحافی اپنا لائحہ عمل ضرور مرتب کریں گے ۔مزید فن و فنکار کی خبریں
-
اداکارہ میرا نے اپنی سالگرہ کا دن یتیم بچوں کے نام کردیا
-
اداکار رنبیر کپور کی نئی فلم ’’رامائن ‘‘ بالی ووڈ کی مہنگی ترین فلم بن گئی
-
میری سوتیلی بیٹی نے کبھی مجھے ماں کہہ کر نہیں پکارا، اداکارہ دیا مرزا
-
بیٹی کو اپنی طرح کم عمری میں گھر سے دور نہیں ہونے دونگی، عالیہ بھٹ
-
سلمان خان کے گھر کے باہر فائرنگ کے کیس میں چھٹا ملزم بھی گرفتار
-
اداکارہ یمنیٰ زیدی شوٹنگ کے دوران سیڑھیوں سے گر گئیں
-
میں شادی کرنے کیلئے بیتاب ہوں، سوناکشی سنہا
-
راجکمارراؤ اورجھانوی کپورکی نئی فلم کے ٹریلرنے دھوم مچادی
-
علیزے شاہ نے بولڈ لباس پر تنقید کرنے والوں کو آڑے ہاتھوں لے لیا
-
ہدائتکارنوید رضا کی نئی فلم’’ٹائیگر بابا‘‘ کا کیمرہ کلوزہوگیا
-
عائزہ خان نے ’مدرز ڈے‘ پر بچوں کے ساتھ خوبصورت تصویریں شیئر کردیں
-
راجکمار راؤ اور جھانوی کپور کی نئی فلم کے ٹریلر نے دھوم مچادی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.