بنگلہ دیش ، پولیس نے ایتھیسٹ بلاگر کے قتل میں ملوث ہونے کے الزام میں سات طالبعلموں اور عالم دین پر فرد جرم عائد کر دی

بدھ 29 جنوری 2014 13:56

ڈھاکہ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29 جنوری 2014ء) بنگلہ دیشی پولیس نے ایک مبینہ ایتھیسٹ بلاگر کے قتل میں ملوث ہونے کے الزام میں نامور یونیورسٹی کے سات طالب علموں اور ایک عالم دین پر فرد جرم عائد کردی ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق طالب علموں پر 35 سالہ احمد رجیب حیدر کو ڈھاکہ میں گزشتہ فروری میں گھر کے قریب ہلاک کرنے کا الزام ہے۔

(جاری ہے)

پولیس نے ڈھاکہ کی ایک مسجد سے ایک امام کو بھی گرفتار کیا جن پر الزام کہ انہوں نے ہی طالب علموں کو ایتھیسٹ بلاگر کو قتل کرنے پر اکسایا تھا۔

ڈھاکہ پولیس کے ڈپٹی کمشنر مسعود الرحمان نے بتایا کہ انہوں نے انہیں اسلام اور پیغمبر کے خلاف لکھنے پر قتل کیا۔انہوں نے کہایہ طالب علم محمد پور مسجد میں خطبے سننے جایا کرتے تھے۔ انہوں نے قتل کرنے کی حوصلہ افزائی انہی خطبوں سے حاصل کی۔ پولیس نے کہاکہ حیدر کے سر پر کلہاڑی کے وار کے نشانات ملے جو کہ بظاہر ان کا سرقلم کرنے کی کوشش تھی۔رحمان نے بتایاکہ سات میں سے چھ ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا اور وہ اس وقت جیل میں ہیں۔

متعلقہ عنوان :