صوبائی دارالحکومت میں دہشتگردی کے شدید خطرات کے پیش نظر سکیورٹی ہائی الرٹ
بدھ 29 جنوری 2014 16:04
لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29 جنوری 2014ء) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب خان بیگ نے حساس اداروں کی طرف سے دہشتگردی کے شدید خطرات کی اطلاعات کے بعد سکیورٹی کو ہائی الرٹ کردیا،ڈی سی او نے سول ڈیفنس اور ریسکیو 1122 کو بھی الرٹ رہنے کے احکامات جاری کر دئیے ۔
(جاری ہے)
ذرائع کے مطابق حساس اداروں کی طرف سے صوبائی دارالحکومت میں تحریب کاروں کی طرف سے ممکنہ کارروائی کی اطلاعات کے بعد اہم سرکاری ونجی عمارتوں خصوصاً قانون نافذ کرنے والے اداروں اور رش والے مقامات کی سکیورٹی بڑھا دی گئی ہے جبکہ شہر کے داخلی اور خارجی راستوں پر بھی سکیورٹی نظام کو سخت کر کے پٹرولنگ بھی بڑھا دی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق پولیس سمیت دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے مسلسل رابطے میں ہیں۔ علاوہ ازیں ڈی سی او لاہور ڈاکٹر احمد جاوید قاضی نے بھی کسی بھی نا خوشگوار واقعہ سے فوری نمٹنے کے لئے سول ڈیفنس اور ریسکیو1122کو بھی الرٹ رہنے کے احکامات جاری کئے ہیں۔مزید اہم خبریں
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کی جسٹس بابر ستار کی امریکی شہریت کی خبروں کی تردید
-
ٹائی ٹینک کے امیر ترین مسافر کی گھڑی 1.46 ملین ڈالر میں فروخت
-
حکومت کا چینی برآمد کرنے کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ
-
چیئرمین پی سی بی کا پاکستان کرکٹ ٹیم کے نئے کوچز کے ناموں کا اعلان
-
روسی تیل کی تنصیبات پر یوکرینی حملے
-
پنجاب حکومت کی صحافیوں کیلئے نئی رہائشی سکیم کی خوشخبری‘ وزیراعلیٰ اعلان کریں گی
-
اسلامی ترقیاتی بینک نے پاکستان میں جاری منصوبوں کو جلد مکمل کرنے کی یقین دہانی کرادی
-
پاکستانی نوجوانوں میں غیر روایتی پیشے اپنانے کا بڑھتا ہوا رجحان
-
غیرملکی سرمایہ کاروں کے خدشات دور کرنے اور ون ونڈو آپریشنز کیلئے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل پوری طرح فعال ہے، وزیراعظم
-
موبائل فونز کی درآمدات میں 180 فیصد اضافہ
-
وزیرداخلہ کانادرا سنٹر شملہ پہاڑی کا دورہ ،شہریوں نے شکایات کے انبار لگا دئیے
-
لاہور میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے پولیس سب انسپکٹر کو قتل کردیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.