غیرملکی سرمایہ کاروں کے خدشات دور کرنے اور ون ونڈو آپریشنز کیلئے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل پوری طرح فعال ہے، وزیراعظم
اسلامی ترقیاتی بینک کی پاکستان کے ساتھ مفید شراکت داری حکومت کے پائیدار ترقی کے مقاصد کے حصول کے ساتھ ساتھ تعمیرنو اور روزگار کی فراہمی میں معاون ہے ، شہباز شریف
اتوار 28 اپریل 2024 12:30
(جاری ہے)
وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے سابقہ دور حکومت میں اسلامی ترقیاتی بینک کی جانب سے مختلف منصوبوں میں ایک ارب امریکی ڈالرز کی سرمایہ کاری پر اسلامی ترقیاتی بینک کا شکریہ ادا کیا۔
وزیراعظم نے پاکستان کی سیلاب کے بعد بحالی میں اسلامی ترقیاتی بینک کی معاونت کو سراہا اور اس حوالے سے ڈاکٹر الجاسر کے ذاتی تعاون اور قائدانہ کردار کو تسلیم کیا۔ملاقات میں پاکستان اور اسلامی ترقیاتی بینک کے درمیان تعاون کے نئے مواقع تلاش کرنے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ اسلامی ترقیاتی بینک کی پاکستان کے ساتھ مفید شراکت داری ، تعمیرنو اور روزگار کی فراہمی میں مدد فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ حکومت کے پائیدار ترقی کے مقاصد کے حصول میں بھی معاون ثابت ہو رہی ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ ملک میں غیر ملکی سرمایہ کاری کو صحیح خطوط پر استوار کرنے اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کے تمام خدشات کو دور کرنے اور ون ونڈو آپریشنز مہیا کرنے کے لئے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل پوری طرح سے فعال ہے۔ صدر اسلامی ترقیاتی بینک ڈاکٹرمحمد سلیمان الجاسر نے کہا کہ پاکستان اسلامی ترقیاتی بینک کا انتہائی اہم بانی رکن ہے ،اللہ تعالیٰ نے پاکستان کو بھرپور قدرتی وسائل سے نوازا ہے، پاکستان کی بڑی افرادی قوت سے بھرپور طریقے سے استفادہ کیا جا سکتا ہے، پاکستان کی خوشحالی اور ترقی کے لئے دعا گو ہیں۔ملاقات میں وزیر خارجہ اسحاق ڈار ، وفاقی وزیر خزانہ و محصولات محمد اورنگزیب ، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ ، وفاقی وزیر پیٹرولیم مصدق ملک ، وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان اور وفاقی وزیر پاور اویس احمد خان لغاری بھی موجود تھے۔مزید اہم خبریں
-
مہنگے پاور پلانٹس لگانے کا نتیجہ، پاکستان خطے میں سب سے مہنگی بجلی والا ملک بن گیا
-
عمران خان نے کہا مجھ سے معافی مانگیں، بجائے میں کسی واقعہ پر معافی مانگوں، بیرسٹر گوہر
-
سعودی وفد کے دورہ کے موقع پرشیرافضل مروت نے متنازع بیان دیا، عمران خان
-
ہم مانتے کہ جنرل ضیاء الحق کا ساتھ دیا، لیکن قومی اسمبلی کے فلور پر معافی بھی مانگی تھی
-
شہبازشریف پارٹی صدارت سی11 مئی کو مستعفی ہوئے،مریم اورنگزیب
-
پی ٹی آئی کا ہارس ٹریڈنگ، فلورکراسنگ پر قائم ریاستی حکومت سے فوری مستعفیٰ ہونےکا مطالبہ
-
عمران خان کا موجودہ ملکی حالات پر آرمی چیف کو خط لکھنے کا فیصلہ
-
بطور وزیراعظم وسیب کےلئے جو ترقیاتی کام ادھورے چھوڑے تھے وہ اب پورے کریں گے،سید یوسف رضا گیلانی
-
چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کی سربراہی میں3رکنی بنچ 17 مئی کو تلور کے شکار کیلئے زمین الاٹمنٹ کیس پر سماعت کرے گا
-
پاکستان اورترکیہ کا دوطرفہ تجارت کو5 ارب ڈالرسالانہ تک بڑھانے اور اقتصادی شراکت داری کو مضبوط بنانے پر اتفاق
-
سپریم کورٹ ، نیب ترامیم فیصلہ کے خلاف انٹرا کورٹ اپیلوں پر لارجر بنچ منگل کو سماعت کرے گا
-
وفاقی وزیرداخلہ کا مٹیاری قومی شاہراہ پرٹریفک حادثہ میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہارافسوس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.