نیشنل بنک اور کے آر ایل کے مابین پریذیڈنٹ ون ڈے کپ کا فائنل یکم فروری کو کھیلا جائے گا
جمعرات 30 جنوری 2014 13:09
لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 30جنوری 2014ء) نیشنل بنک اور خان ریسرچ لیبارٹریز (کے آر ایل) کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پریذیڈنٹ کپ ون ڈے ٹورنامنٹ کا فائنل یکم فروری کو قذافی سٹیڈیم، لاہور میں کھیلا جائے گا۔
(جاری ہے)
تفصیلات کے مطابق پی سی بی کے زیرا ہتمام ڈیپارٹمنٹل ون ڈے کرکٹ ٹورنامنٹ میں نیشنل بنک، کے آر ایل، سوئی گیس، پورٹ قاسم، زیڈ ٹی بی ایل، سٹیٹ بنک، یو بی ایل، پی آئی اے ، حبیب بنک، واپڈا اور پاکستان ٹیلی ویژن کی ٹیموں نے حصہ لیا۔
لیگ میچز مکمل ہونے کے بعد نیشنل بنک، کے آر ایل اور سوئی گیس کی ٹیموں نے دس دس میچ کھیل کر 15، 15 پوائنٹس حاصل کرکے ٹاپ پوزیشن کی تاہم بہتر رن ریٹ کی وجہ سے نیشنل بنک اور کے آر ایل کی ٹیموں نے فائنل تک رسائی حاصل کی۔ نیشنل بنک کی ٹیم مایہ ناز وکٹ کیپر بلے باز کامران اکمل کی قیادت میں میدان میں اترے گی جبکہ کے آر ایل کی کپتانی کے فرائض سعید انور جونیئر انجام دیں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
ایل پی پی ترین کرکٹ اکیڈمی ، کنیئرڈ کالج لاہورکی ویمن کرکٹ ٹیموں کے درمیان نمائشی میچ
-
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، جنوبی افریقا نے کٹ کی رونمائی کر دی
-
اشہب عرفان نے روچسٹر پروم اسکواش ٹورنامنٹ جیتنے کا اعزاز حاصل کرلیا
-
بھارتی فین کرسٹیانو رونالڈو سے آٹو گراف لینے 1200 کلومیٹر پیدل چل کر ریاض پہنچا
-
قومی کھیل ہاکی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے،حنیف عباسی
-
پاکستانی کرکٹ ٹیم کو کامیابی سے ہمکنار کرنا چاہتے ہیں، جیسن گلیسپی
-
انڈین پریمیئر لیگ میں بولرز پیسے لے کر تباہ ہورہے ہیں : وسیم اکرم
-
پاکستان اگلے سال سائوتھ ایشن گیمز کی میزبانی کرے گا ‘احسن اقبال
-
گیری کرسٹن نے پاکستان کی وائٹ بال کوچنگ کی ذمہ داری قبول کرنے کی وجہ بتا دی
-
پی سی بی جلد ہی پاکستان ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سکواڈ کا اعلان کرے گا: رپورٹ
-
صائم کی جگہ رضوان کو بابر کے ساتھ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں اوپننگ کرنی چاہیئے: رمیز راجہ
-
ٹی ٹونٹی ورلڈکپ، ہرشا بھوگلے نے اپنے 15 رکنی پاکستانی سکواڈ کا اعلان کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.