شہری دُھند میں محفوظ سفرکیلئے فوگ لائیٹس کا استعمال، اوورٹیکنگ اور تیز رفتاری سے اجتناب کریں‘ سی ٹی او لاہور
جمعہ 31 جنوری 2014 14:53
لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 31جنوری 2014ء) چیف ٹریفک آفیسر لاہور سہیل چوہدری نے کہاکہ شہری دھندلے موسم میں محفوظ سفر کیلئے فوگ لائٹس کا استعمال کریں تاکہ سامنے سے آنے والی ٹریفک کو دیکھنے میں دقت نہ ہو، شہری دھند میں اگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ رکھتے ہوئے گاڑی چلائیں اورگہری دھند ہونے پر گاڑی کے چاروں انڈیکیٹرزکو چلائے رکھیں،گاڑی کے سائیڈ شیشوں کو مکمل طور پر بند نہ کریں تاکہ فرنٹ سکرین اورسائیڈ ونڈوزپر اوس جمنے نہ پائے ،شہری اپنی حفاظت کیلئے گاڑی کی ونڈسکرین سے ہاتھ اور سر ہر گز باہر مت نکالیں،دھند میں گاڑی کو روڈ پر پارک نہ کیا جائے،سائیڈ پر گاڑی پارک کریں اورگاڑی کے انڈیکیٹرزآن رکھیں، دھند میں شہری اوور ٹیک کرنے سے اجتناب کریں۔
سہیل چوہدری نے کہاکہ دھندلے موسم اور رات کے وقت حادثات کی ایک بڑی وجہ گاڑیوں کی بیک لائٹس کادرست حالت میں نہ ہونا اور لوڈر گاڑیوں کے پیچھے ریفلیکٹرز کا نہ ہونا ہے۔(جاری ہے)
سریا،ٹی آئرن،چارہ بھوسہ،ریت و بجری اور دیگر لوڈرگاڑیوں کے پیچھے مناسب لائیٹس اور ریفلیکٹر ز نہ ہونے پر ایسی گاڑیوں کیخلاف کاروائی کی جائے۔انہوں نے ڈی ایس پی صاحبان کو ہدایت کی کہ وہ ایسی گاڑیوں کے ڈرائیورز اور مالکان کوتنبیہ کریں کہ وہ اپنی گاڑیوں کے پیچھے مناسب لائیٹس اور ریفلیکٹر ز لگائیں تاکہ رات کے وقت پیچھے سے آنے والی گاڑیوں کو گزرتے ہوئے کوئی پر یشا نی نہ ہو۔سہیل چوہدری نے شہریوں سے کہا کہ وہ اپنی اور دوسروں کی حفاظت کیلئے احتیاطی تدابیر استعمال کر تے ہوئے سفر کریں۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
چین چاند کے ’چُھپے ہوئے‘ حصے پر مشن بھیجے گا
-
پنجاب حکومت کا ٹیوب ویلز کو سولر پر منتقل کرنے کیلئے کسانوں کوسبسڈی دینے کافیصلہ
-
توشہ خانہ کیس، عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف نئی تحقیقات کا آغاز
-
دہلی میں بم رکھے ہونے کی دھمکی پر تقریباً سو اسکول بند
-
’ٹک ٹاک بنانے کیلئے باہر نکل کر کام کرنا پڑتا ہے‘
-
امریکی پولیس کولمبیا یونیورسٹی میں داخل، درجنوں طلبہ گرفتار
-
لاہور،20کلو آٹے کی قیمت 2800سے کم ہو کر2000ہو گئی
-
آن لائن ٹیکسی سروس کمپنی” اوبر“ کی پاکستان میں اپنے آپریشن بند کرنے کی تصدیق
-
مزدوروں کا معیار زندگی بلند کرنے کے لیے پرعزم ہیں‘ مریم نوازشریف
-
پاکپتن،نو بیاہتا دلہے کو بے ہوش کر کے دلہن گھر کا صفایا کرگئی، مقدمہ درج
-
علاقائی خطرات سے نمٹنے کے لیے ہمارا اور پاکستان کا مفاد مشترکہ ہے، امریکا
-
سنکیانگ کے لوگوں کی زندگی شہد سے زیادہ میٹھی ہے،حنا پرویز
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.