پنجاب میں بلدیاتی انتخابات جلد از جلد کرائے جائیں‘ چودھری پرویزالٰہی کی جانب سے شباب ملی پاکستان کے مطالبے کی حمایت
جمعہ 31 جنوری 2014 14:53
لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 31جنوری 2014ء ) پاکستان مسلم لیگ (ق) کے سینئر مرکزی رہنما و سابق نائب وزیراعظم چودھری پرویزالٰہی سے شباب ملی پاکستان کے سیکرٹری حافظ محمود کی قیادت میں وفد نے یہاں ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ اس موقع پر پاکستان مسلم لیگ کے صوبائی جنرل سیکرٹری چودھری ظہیرالدین اور سینئر نائب صدر محمد بشارت راجہ بھی موجود تھے۔
وفد نے چودھری پرویزالٰہی سے مطالبہ کیا کہ پاکستان مسلم لیگ ہمارے ساتھ مل کر بلدیاتی انتخابات کے جلد از جلد انعقاد کیلئے حکومت پر دباؤ ڈالے۔ انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں فروری میں شباب ملی پاکستان پنجاب اسمبلی کے اجلاس کے دوران احتجاج بھی کرے گی۔ چودھری پرویزالٰہی نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے جلد از جلد انعقاد کے مطالبے کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ بلدیاتی اداروں کی وجہ سے اختیارات کو نچلی سطح تک منتقل کیا جا سکتا ہے، یہی ادارے عوام کے بنیادی مسائل کا بروقت حل بھی ہیں لیکن پنجاب حکومت بلدیاتی انتخابات کروانے میں مخلص نہیں، پنجاب میں 6 سال سے ن لیگ کی حکومت ہے مگر ابھی تک انہوں نے حلقہ بندیاں مکمل نہیں کیں۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
یو این جنرل اسمبلی: ہر سال 24 مئی کو یوم مارخور منانے کا فیصلہ
-
ملک میں بارشوں کا نیا سلسلہ داخل ہو گیا
-
اگر ملک چلانا ہے تو پھر نیب کے ادارے کو ختم کرنا پڑے گا
-
مشرقی افریقہ: بارشوں اور سیلاب کے دوران یو این امدادی کارروائیاں جاری
-
ایکسٹینشن بربادی کا راستہ ہے
-
سچ یہ ہے کہ یہ الیکشن تحریک انصاف جیت چکی
-
ملک میں رواں سال کی پہلی ہیٹ ویو کا الرٹ جاری
-
اگر میں نے فارم 47 کی بات کی تو ن لیگ منہ نہیں چھپا سکے گی
-
وزیرخزانہ کی ایف بی آرکو محصولات وصولی کا ہدف حاصل کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کی ہدایت
-
گندم اور چینی کا بحران پیدا کرنے کی ایک پوری اکانومی ہے
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات
-
سندھ حکومت سٹنٹنگ سمیت ہر قسم کی غذائی قلت کے خاتمے کیلئے اقدامات کر رہی ہے، وزیراعلیٰ سندھ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.