امریکہ طالبان سے مذاکرات میں مدددے،معاہدے پر دستخط کردیں گے،کرزئی

جمعہ 31 جنوری 2014 15:52

کابل(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 31جنوری 2014ء) افغان صدر حامد کرزئی نے خبردار کیا ہے کہ امریکا سیکورٹی معاہدے پر دھمکی اور دباؤ ڈال کر دستخط نہیں کرا سکتا، افغانستان دباؤ میں کسی چیز کو نہ تو قبول کرے گا اور نہ اس پر دستخط کرے گاجب امریکا افعانستان میں قیامِ امن کے لیے طالبان سے بات چیت کے سلسلے میں ہماری مدد کرے گا تب دستخط کریں گے، افغانستان غیر ملکیوں کے بغیر بھی چلتا رہے گا،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ہفتہ کو صدارتی محل میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے افغان صدرحامد کرزئی نے کہاکہ امریکا کے ساتھ سیکورٹی معاہدہ اس وقت ہی کیا جائے گا جب امریکا افعانستان میں قیامِ امن کے لیے طالبان سے بات چیت کے سلسلے میں ہماری مدد کرے گا،نہوں نے کہاکہ ہماری بنیادی شرط قیامِ امن کی کوششوں کا عملی آغاز ہے اور اگر امریکہ کو دوطرفہ حفاظتی معاہدے کے لیے ہماری شرائط منظور نہیں تو وہ جب چاہیں جا سکتے ہیں اور افغانستان غیر ملکیوں کے بغیر بھی چلتا رہے گا۔

(جاری ہے)

افغان صدر نے یہ بھی کہا کہ امن عمل کے آغاز کا مطلب یہ ہوگا کہ کوئی غیر ملکی قوت جنگ جاری رہنے سے فائدہ نہیں اٹھا سکے گی۔حامد کرزئی نے کہا کہ افغانستان دباؤ میں کسی چیز کو نہ تو قبول کرے گا اور نہ اس پر دستخط کرے گا۔

متعلقہ عنوان :