شام نے معاہدوں پرعمل درآمد نہ کیا تو فوجی کارروائی کرسکتے ہیں،جان کیری
ہفتہ 1 فروری 2014 12:07
جرمنی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 1 فروری 2014ء) امریکی وزیرخارجہ جان کیری نے شامی حکومت کو کیمیائی ہتھیاروں کو تلف کرنے کے بین الاقعامی معاہدے کی خلاف ورزی کا ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے سنگین تنائج کی دھمکی دی ہے۔
(جاری ہے)
غیرملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق برلن میں جرمن چانسلرانجیلا مرکل کے ہمراہ صحافیوں سے بات کرتے ہوئے جان کیری کا کہنا تھا کہ شامی صدر بشار الاسد کیمیائی ہتھیاروں کو تلف کرنے کے بین الاقوامی معاہدوں کی خلاف ورزی کے مرتکب ہو رہے ہیں، وہ شامی صدر کو یاد دلانا چاہتے ہیں کہ امریکا اور روس کے درمیان طے پانے والے معاہدے میں واضح طور پر کہا گیا تھا کہ خلاف ورزی کی صورت میں معاملہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے سپرد کر دیا جائے گا اور سلامتی کونسل کے باب 7 کے مطابق معاہدے پر عمل درآمد کے لئے پابندیاں اور فوجی طاقت کا استعمال بھی کیا جا سکتا ہے۔
امریکی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ دنیا ہر روز انسانی تباہی دیکھ رہی ہے، شام کو بین الاقوامی قوانین کی پاسداری کرنی چاہیئے۔دوسری جانب اقوام متحدہ کے شام میں صلح کار نے بھی شامی حکومت کو جینیوا میں ہونے والے دوسری کانفرنس کی ناکامی کا ذمہ دار ٹہراتے ہوئے کہا ہے شامی حکومت ملک میں جاری خانہ جنگی کے خاتمے کے لئ سنجیدہ نہیں ہے۔مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.