مقبوضہ فلسطینی شہر غزہ پر اسرائیلی فوج کی بمباری، دو افراد زخمی

ہفتہ 1 فروری 2014 13:22

غزہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 1 فروری 2014ء) اسرائیلی طیاروں نے جمعہ کی صبح مقبوضہ فلسطینی شہر غزہ پر بمباری کی گئی جس سے دو افراد زخمی ہوگئے۔ اسرائیلی فوج نے بمباری کا جواز القسام بریگیڈ کی طرف سے اسرائیل پر داغے گئے راکٹوں کو بنایا۔ فلسطینی سیکیورٹی ذرائع کے مطابق جمعہ کی صبح اسرائیل کے بمبار طیاروں نے جنوبی غزہ میں بمباری کی جس سے دو افراد زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

اسرائیلی سکیورٹی حکام کے مطابق فضائی حملے غزہ سے فائر کئے گئے ایک راکٹ کے بعد کئے گئے تاہم راکٹ سے کوئی نقصان نہیں ہوا۔ اسرائیلی فوجی حکام کے مطابق بمبار طیاروں نے ایک اسلحہ ساز فیکٹری اور ایک اسلحہ ڈپو کو کو نشانہ بنایا۔ مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ ایک سال کے امن کے بعد اسرائیل اور غزہ کے درمیان چند ہفتوں سے پھر کشیدگی کا ماحول ہے۔ 20 دسمبر2013 سے اب تک 6فلسطینی اور ایک اسرائیلی ہلاک ہو چکا ہے۔ جبکہ22 جنوری کو اسرائیلی فوج نے دو فلسطینیوں کو ہلاک کیا۔

متعلقہ عنوان :